Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

جونپور ۔ ۔نیوزی لینڈ میں شہید ہوئے نمازیوں کے لئے دعاوں کا اہتمام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔  (نمائندہ)۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔   ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے نمازیوں کے مغفرت اور تعزیت کیلئے ہفتہ کے روز کئی مقام پر تعزیتی میٹنگ اور جلسہ کا انعقاد کر مرحوموں کیلئے دعا کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں مذمت کی گئی۔
اسی سلسلے میں شہر کے روڈویز تراہے پر واقع مسجد میں ہفتہ کے روز بعد نماز ظہر نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ واقع مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے لوگوں کے مغفرت کی دعا مولانا محمد نظیر اور پیش امام مولانا محمد انور کی قیادت میں کی گئی۔
موجود نمازیوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ واقع مسجد میں معصوم لوگوں پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کی۔ علی منظر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کا دشمن ہے۔ دہشت گردی یا دہشت گرد کسی بھی شکل میں ہمارے سامنے آ سکتے ہیں اس کے لئے ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہئے،وقت آ چکا ہے کہ پوری دنیا کے ممالک کو مل کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی مہم چلانی چاہئے تاکہ دہشت گردی سے پوری دنیا پاک ہو جائے۔ اس موقع محمد فیض، بہادرعلی، فیروزاحمد، محمد اعجاز،محمد راحیل، ہاشم، محمد مہتاب، اصغر علی،محمد حفیظ، منظر انصاری وغیرہ موجود رہے۔
اسی ترتیب میں مڑیاہوں قصبہ میں واقع رضیہ کمپلکش میں نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں جمعہ کی نماز کے دوران نمازیوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی اور دو منٹ کی خاموشی رکھ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پرقائرانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سینئر سماجی کارکن حاجی محمد عیسی فاروقی نے کہا کہ آج پوری دنیا دہشت گردی سے پریشان ہے اور لوگ دہشت گردوں کا تعلق اسلام سے جوڑتے ہیں جبکہ اس حملے کو انجام دینے والا کسی اور مذہب سے منسلک ہے شاید یہی وجہ ہے کہ دہشت گردحملے پر پوری دنیا خاموش ہے۔کمال فاروقی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اس لئے ان کو مکمل ختم کرنے کے لئے تمام ممالک کو قدم اٹھانا چاہئے۔شاہ عالم انصاری نے کہا کہ آج پوری دنیا کو مل کر دہشت گردانہ حملے کو روکنا پڑے گا جس سے بے گناہ کی جان بچ سکے۔اس موقع پر غیاث الدین انصاری، جلال الدین انصاری، معراج الدین، ڈاکٹر وقار احمد،جرار انصاری،شاداب انصاری، معراج خان،انور خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔