Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

جونپور۔۔آوارہ سانڈ کے حملہ سے ایک ضعیف زخمی، گاوں والوں نے مویشی محکمہ کے اہلکاروں کو بنایا یرغمال۔پولیس کی مداخلت سے معاملہ رفع ہوا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماِندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
برسٹھی تھانہ حلقہ کے کھوئری گاؤں میں آوارہ سانڈ نے ہفتہ کی الصبح ہینڈ پمپ پر گئے ایک ضعیف پر حملہ ور ہو گیا جس کے سبب میں ضعیف شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد ضعیف کو سانڈ کے حملے سے بچاتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ ضعیف کو علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر دیہی کی اطلاع پر پہنچے محکمہ ذاتی افسران کو مقامی لوگوں نے یر غمال بنا لیا اور سانڈ کو ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگے۔پولیس نے سبھی افسران کو آزاد کراتے ہوئے سانڈ کو بڑی مشکل سے ایک کمرے میں قید کرایا جس کے بعد دیہی خاموش ہوئے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی راجندر تیواری 72ہفتہ کے روز الصبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد گھرکے باہر نصب ہینڈ پمپ پر پانی لینے گئے تھے۔بتاتے ہیں کہ ضعیف ہینڈ پمپ سے پانی نکال ہی رہا تھا کہ اسی درمیان موجود سانڈ اس پر حملہ ور ہو گیا اور کئی حملے کر زخمی کر دیا۔ضعیف کے شور مچانے پر اہل خانہ سمیت دیگر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد حملہ ور سانڈ سے آزاد کراتے ہوئے ضعیف کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر دیہی کی اطلاع پر پہنچے محکمہ مویشی کے اہلکار دیوی شنکر دوبے،سشما گوتم اور پنکج یادو کو دیہی نے سانڈ کو پکڑنے کیلئے یرغمال بنا لیا۔اہلکاروں کے زریعے اعلی افسران کو اطلاع دیتے ہی حرکت میں آئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں اور دیہی کی مددسے سانڈ کو بیہوش کرنے کا انجکشن لگایا لیکن سانڈ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔کافی مشقت کے بعد لوگوں نے سانڈ کو ایک کمرے میں بند کرنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔