Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 12, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں  13/03/2019
_____________________ ۔
کانگریس نے گجرات سےشروع کیا انتخابی مہم
عام انتخابات 2019 کے لۓ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ احمد آباد گجرات میں منعقد ہوٸ پرینکا گاندھی نے کہا کہ 2019 کا چناٶ آزادی کی جنگ سے کم نہیں راہل گاندھی نے جم کر بی جے پی نشانا سادھا، آر ایس ایس کے نظریہ کو شکست دینے کا عزم ، انہوں نے کہا کہ ملک کو نفرت کی سیاست سے بچانے کے  ہر طرح کی قربانی پیش کی جاۓ گی
----------------------------------------
بابری مسجد معاملے میں ایک اہم میٹنگ
سپریم کورٹ کے بابری مسجد معاملے میں مصالحت کے فیصلے کے بعد مسلم پرسنل لاء اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کی میٹنگ لکھنٶ میں منعقد ہوٸ میٹنگ کے بعد کسی بھی طرح کا بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ بابری مسجد کے مدعی کے مدعی اقبال انصاری نے کہا کہ آج ہم بابری مسجد معاملے میں نو تشکیل کمیٹی میں شرکت کریں گے
---------------------------------------
کانگریس سے کہیں نہیں ہوگا اتحاد : مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے بیان دیتے ہوۓ کہا کہ ان کی پارٹی کہیں بھی لوک سبھا الیکشن میں اتحاد نہیں کرے گی انہوں نے اس کی سب سے بڑی وجہ ووٹ ٹرانسفر نا کرنا بتایا ہے
----------------------------------------
جمعیة علماء ھند کی مجلس عاملہ کل
واضح ہوکہ جمعیة علماء ہند کی مجلس عاملہ کی میٹنگ مولانا سید ارشد مدنی کی صدارت میں منعقد ہوگی بتایا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں موجودہ حالات ، بابری مسجد مقدمہ ،آسام این آر سی جیسے اہم مساٸل پر تجاویز پیش کی جاسکتی ہے