Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 13, 2019

حزب مخالف کے اتحاد کا مذاق اڑانے والی بی جے پی خود ڈیڑھ درجن پارٹیوں سے اتحاد کر کے میدان میں آ رہی ہے۔

لکھنئو ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   .  .  .  .   .  .  .  .  .  . 
پارلیمانی انتخابات میں جزب مخالف کی جماعتوں کے مابین اتحاد سے گھبرائی بی جے پی جہاں زیادہ سے زیادہ پارٹیوں سے اتحاد کر رہی ہے وہیں ان چھوٹی پارٹیوں کے تیئں نرم رویہ بھی اختیار کر رہی ہے۔گزشتہ الیکشن 2014 میں بی جے پی نے 16 پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا تھا وہیں اس بار یہ تعداد 29 ہو گئی ہے۔حزب مخالف کے اتحاد کا مذاق بنانے والی بی جے پی گھبرا گئی ہے اور اپنے اتحادیوں کے لئیے کئی سیٹیں بھی چھوڑنے کو تیار ہے۔
گزشتہ الیکشن میں بہار میں 40 سیٹوں میں سے  22 پر فتح حاصل کرنے والی بی جے پی اس بار صرف 17 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کو مجبور ہے۔اس کے علاوہ کئی جگہوں پر اپنی جیتی ہوئی سیٹوں کو بھی چھوڑنے پر مجبور ہے۔
جھارکھنڈ میں تو گری ڈیہھ سیٹ پر بی جے پی 5 بار سے جیت حاصل کرتی رہی ہے لیکن اس بار اس سیٹ کو چھوڑنا پڑا اور یہ سیٹ اے جے ایس یو کے لئیے چھوڑنا پڑا۔
مہا راشٹر میں شیو سینا کے ساتھ اتحاد رہا یے حالانکہ شیو سینا نے نریندر مودی پر تنقید کا تیر چھوڑنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا ۔شیو دینا کے ایم پی سنجئے راوت نے تو وزیر اعظم کو " چور " تک کہا۔شیو سینا نے نوٹبندی، اقتصادی حالات اور سرجیکل اسٹرائک جیسے اہم مسلوں پر پی ایم مودی کو نشانہ بناتی رہی ہے۔پھر بھی شیو سینا سے اتحاد کرنے پر مجبور ہے۔
اس کے علاوہ بی جے پی نے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں ہے تو ڈی ایم ڈی کے کو بھی ساتھ لی ہے۔
اتر پردیش میں وزیراعلیٰ یوگی پرانے اتحادیوں کو منانے میں لگے ہیں،انھوں نے بھاتیہ سماج پارٹی کے 6 اور اپنا دل کے  7 لوگوں کو الگ الگ بورڈ اور نگم میں عہدہ دے رکھا یے۔اوم پرکاش راج بھر کو بھی اس بار زیادہ سیٹیں ملیں گی ان کو منانے امت شاہ تک کو زور لگانا پڑا اور یہ پارٹیاں اپنی شرط پر اتحاد میں شامل ہیں۔ ہوا کے رخ کو دیکھتے ہوئے بی جے پی ان کی شرطوں کو ماننے کو مجبور ہے۔
اتحاد کو لیکر حزب اختلاف کو نشانہ بنانے والی بی جے پی خود اتحادیوں کی فوج کے ساتھ پارلیمانی الیکشن میں اتر رہی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ خزب اختلاف کی جماعتیں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئیے کتنا مظبوط اتحاد بناتی ہیں۔