Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 10, 2019

جونپور۔۔آل انڈیا اتحاد المسلمین کا اجلاس۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین صدر اسمبلی کے تحت مانی گاؤں میں ایک اجتماع صدر صدر اسد خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جلسہ کو بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں سیاست میں مسلمانوں کو وہ ان کے حقوق کو نہیں دینا چاہتے ہیں اور وہ ان کو ناقابل سمجھتے ہیں اسی لئے انہیں اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ سیاسی اور سماجی حصہ داری حاصل کرنے کے لئے پارٹی کو مضبوط کرنا انتہائی ضروری ہے کیوں کہ جمہوریت میں جس معاشرے کی نمائندگی لوک سبھا اور اسمبلی میں نہیں ہوتا وہ سماج کے مرکزی دھارے سے پچھڑ جاتا ہے۔انہوں نے کارکنوں سے بتایا کہ اگر پارٹی چیف اسد الدین اویسی کا حکم ہوگا تو پارٹی لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سماجی کارکن اور سیاسی سرگرمی رکھنے والے لوگ رابطے میں ہے اور ان کا نام قیادت کو بھیجا جا چکا ہے اگر حکم ملتا ہے تو پارٹی پوری طاقت سے انتخاب میں حصہ لیں گی۔ضلع جنرل سکریٹری شاہ نیاز احمد اور سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرشید نے مشترکہ طور پر کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر بننے والی حکومت میں اقلیتی طبقہ خوف کے سائے میں جی رہا ہے۔ قوم پرستی کے نام پر سڑکوں پر کھلی غنڈہ گردی ہو رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔اس موقع پر فیض الحق، سراج احمد، جاوید صدیقی، سابق پردھان ارشد، کمال الدین طالب سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔