Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 10, 2019

سماجوادی و بہوجن سماج پارٹی کا ضلع سطحی مشترکہ اجلاس۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سماجوادی پارٹی،بسپا کارکنوں کی ضلع سطحی مشترکہ جلسہ شہر کے شیعہ کالج کے میدان میں اتوار کے روز منعقد ہوئی۔جلسہ میں بطورمہمان خصوصی بسپا کے زونل انچارج اندل رام نے کہا آج ملک میں جو حکومت ہے وہ دلت پچھڑوں کے ساتھ تشدد کر رہی ہے۔عام عوام کی آواز سے اتحاد کیا ہے اورآج وقت آ گیا ہے کی متحد ہو کر اتحادکی حکومت بنائے تاکہ لوگوں کو ان کاحق کو مل سکے۔موجودہ حکومت نے جس طرح پورے پانچ سال تک پورے ہندوستان کی عوام کے ساتھ دھوکہ دیتے ہوئے صرف اچھے دن کے خواب دکھائے،اس کا جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں مرکزی حکومت کیلئے انتخاب ہونا ہے اور کارکنان ہی کسی پارٹی کی سب سے مضبوط ہاتھ ہوتے ہیں۔کارکنان موجودہ مرکز اور صوبائی حکومت کے عوام مخالف کاموں کو عوام کے سامنے لاکر اتحاد کے امیدوار کو ووٹ دلانے میں لگ جائے۔
شاہ گنج ممبر اسمبلی شیلیندر یادو للئی نے کہا موجودہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے نوجوان، تاجر اور کسان پریشان ہے۔وزیر اعظم کے جھوٹ سے پورا ملک واقف ہو چکا ہے اور اب عوام کو بہکا یا نہیں جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اتحاد سے بی جے پی خوف زدہ ہوئی ہے اور ہمارے لیڈروں کو فرضی مقدمے میں پھنساکراستحصال کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن فکر سماجوای کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کی ایس پی۔ بی ایس پی کے کارکنان متحد ہو کر ملک میں نئے وزیر اعظم بنانے اور ملک کو نئی سمت دینے زمہ داری پوری کریں۔ملہنی ممبر اسمبلی پارش ناتھ یادو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کارکنان اپنی زدمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ملک کو نئی سمت دینے میں لگ جائے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے مرکز کی نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک کو کھوکھلا کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔کارکنان بھاجپا حکومت کی دلت اور پچھڑے لوگوں کے خلاف چلنے والے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کر اتحاد کے حق میں ووٹ دلانے میں لگ جائے۔اس کے علاقہ جلسہ کو سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج،ممبر اسمبلی جگدیش سونکر، سشما پٹیل،وارانسی زول انچارج امرجیت گوتم،ضلع صدررام فیر گوتم،سریندر ایڈوکیٹ، راج بہادر یادو سمیت دیگر مقرین نے خطاب کیا۔جلسہ کی نظامت بسپا کے ضلع صدر اوم پرکاس گوتم اور سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔