Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 25, 2019

ووٹر بیداری مہم و پارلیمانی الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں انٹر کالج کے پرنسپلوں کی میٹنگ لی گئی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع الیکشن افسر / ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی قیادت میں چلائے جا رہے ووٹر بیداری مہم اور لوک سبھا انتخاب کی تیاری کے تحت پیر کے روز شہر کے رضا ڈی ایم شیعہ انٹر کالج کے ہال میں ڈی آئی او ایس برجیش مشرا کی صدارت میں ضلع کے انٹر کالج کے پرنسپل کی میٹنگ منعقدہوئی۔
ڈی آئی او ایس برجیش مشرا نے تمام پرنسپل کو ہدایت دیا کہ سبھی کالجوں میں سرپرست، استاذ میٹنگ منعقد ہوگی جس میں سرپرست کو ووٹنگ کی اہمیت کو بتاتے ہوئے 12 مئی کو انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کیلئے بیدار کرتے ہوئے حلف دلایا جائے گا۔ 29 مارچ کو ٹی ڈی انٹر کالج میں سرپرست،استاذ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ مہم کا افتتاح کریں گے اور سبھی کالجوں کے ذریعے بھی ووٹر سروے ہارڈ کاپی اور آن لائن کیا جا رہا ہے، اس کے تئیں بھی لوگوں کو بیدار کرے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پولنگ مراکزوں پر کالج کی جانب سے ووٹروں کی سہولت کیلئے سایہ کے لئے ٹینٹ کی اور بیٹھنے کے لئے کرسی کی اور پینے کے پانی کے نظام کیا جائے گا اور پولنگ بوتھ کو کشش بنایا جائے گا۔ سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی نے کالج کے کیمپس امبیسڈر سے کہا کہ وہ اپنے کالج کے طالب علم طالبات کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے جس سے ووٹنگ کی شرح میں اضافہ ہو سکے۔ آخر میں موجود تمام لوگوں نے ووٹر کا حلف لیا۔اس موقع پر سویپ کوآرڈنیٹر رمیش چندر یادو،وویک تیواری، ڈاکٹر علمدار نظر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔