Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

نیوزی لینڈ مساجد حملہ۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اظہار مذمت۔


اقوام متحدہ، 16 مارچ/2019 (صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ان حملوں میں 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور نیوزی لینڈ حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت مند ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔
کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی قابل مذمت کارروائیوں کے لئے مجرموں، تنظیموں، مالیاتی معاونین اور اسپانسرز کو ذمہ دار ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام ممالک سے نیوزی لینڈ کی حکومت اور اس سلسلے میں دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے دوبارہ کہا کہ کہ دہشت گردی کی تمام شکل اور اظہار بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سب سے زیادہ سنگین خطرات میں سے ایک ہے اور تمام ممالک سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خطروں سے نمٹنے کے لئے تمام قسم کی جنگ سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ۔