جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے مہراواں ریلوے کراسنگ کے قریب آؤٹر سگنل پر بدھ کو دوپہر میں گودان ایکسپریس ٹرین سے گر کرایک نامعلوم ریلوے مسافر کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ بدھ کی دوپہر میں گودان ایکسپریس ٹرین شاہ گنج کی جانب سے بھنڈاری جنکشن جا رہی تھی تبھی یکایک جھٹکے سے ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً55سال بتائی جا رہی ہے گرگیا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ کچھ وقت بعد ادھر سے گزر رہے کچھ راہگیروں نے ریلوے اسٹیشن پر اطلاع دی جس کے بعد اسٹیشن ماسٹر کوشل کشور سیٹھ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر موقع پر پولیس اہلکاروں نے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی معلومات نہیں ملی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
متفرق
Wednesday, March 27, 2019
گودان ایکس پریس سے گر کر ایک مسافر کی موت۔
Author Details
www.sadaewaqt.com