Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

انجمن تعمیر اخلاق کا آٹھواں معلومات عامہ کا پروگرام منعقد۔

بھیونڈی/ مہا راشٹر۔۔۔۔۔صدائے وقت/ نمائندہ
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بھیونڈی۔گزشتہ دنوں، انجمن تعمیر اخلاق بھیونڈی وبہ اشتراک ادبی کارواں کا آٹھواں انٹراسکول اسلامی معلومات کوئز مقابلہ کے آر عبداللہ ہال ،صلاح الدین ایوبی میمورئل کیمپس میں منعقد ہوا۔اس مقابلے میں تقریباً ۵؍ ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور ان تمام کو عمو می انعام سے نوازا گیا ۔یہ مقابلہ دو راونڈ پر مبنی تھا ،پہلا راونڈ اسلامی معلومات ورحمت عالم معروضی سوالات پر مشتمل تھا اور ہر اسکول سے جونیئر اور سینیئرگروپ کے لئے دو دو پوزیشن ہولڈرس کا انتخاب کیا گیا اور انھیں بھی انعامات سے نوازا گیا اس مقابلے میں تقریباً 108 اسکولوں نے شرکت کیا ۔فائنل راونڈ جونیئرگروپ کا مقابلہ 116 طلبہ و طالبات کے درمیان ہوا اور اسٹیج پر سنیئرگروپ کا تقریری اسلامی کوئز ومسلم سلاطین ہندکوئزہواجس میں۵۰؍ اسکولوں سے ۱۰۰ طلبہ و طالبات نے شرکت کیا اس مقابلے میں ۱۷ ؍اسکول کی لائبریریوں کو انعامات دئے گئے اور ۴ اسکول کو حسن کارکردگی کا انعام دیا گیا اور اس مقابلے میں مندرجہ ذیل طلبہ و طالبات کو انعامات کا حقدار کرار دیا گیا ۔سنیئر گروپ اول انعام صلاح الدین بوائز اردو ہائی اسکول،دوم انعام صلاح الدین انگلش ہائی اسکول،تیسرا انعام صلاح الدین گرلز اردو ہائی اسکول۔ حوصلہ افزائی کا اول انعام مسعودسکندر پٹھان ہائی اسکول مہاپولی،دوم انعام الحمد اردو گرلز ہائی اسکول،سوم الحمد اردو بوائز ہائی اسکول،چہارم انعام میونسپل اسکول نمبر۹۲،پنجم انعام میونسپل اسکول نمبر ۶۸۔
جونیئر گروپ: اول انعام انصاری مفرا فضل الرحمٰن(صلاح الدین ایوبی اردو ہائی اسکول )،دوم انعام انصاری زینب بانو صغیر احمد (سراج العلوم اردو پرائمری اسکول)،سوم انعام پٹیل شفاء عالمگیر(الامت اردو پرائمری اسکول)۔حوصلہ افزائی کا اول انعام انصاری عفت عتیق احمد(انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول) دوم انعام مرزازینب سہیل احمدبیگ(الامت اردو پرائمری اسکول)،سوم انعام انصاری اقراء ابرار احمد(صلاح الدین ایوبی اردوہائی اسکول)۔
کارپوریشن جونئیرگروپ: اول انعام تیلی رخسار لال محمد(اسکول نمبر 99 )،دوم انعام مریم خاتون محمد اشرف خان(اسکول نمبر6 )،سوم انعام انصاری افراانوارالحق(اسکول نمبر 34)حوصلہ افزائی اول انعام سید محمد حسن محمد صادق(اسکول نمبر85 )،دوم انعام شاہ نوشین نور محمد(اسکول نمبر6 )۔اس پروگرام میں بھیونڈی کی علمی و ادبی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ریحان انصاری کو بعد از مرگ سپاس نامہ ان کے فرزند رضی ریحان انصاری کو پیش کیا گیا ۔
اس پروگرام کی صدارت کے فرائض محترم داؤدعبدالکریم چوگلے نے انجام دیا زیر سرپرستی جلیس احمد اعظمی ،مہمانان خصوصی محترم خالد گڈو،سیدہ تبسم منظور احمد ناڈکر،محمد سروش عبداللہ بھورے،مفتی محمد محسن قاسمی،اوصاف فلاحی، ڈاکٹر ایاز جمیل احمد ،ڈاکٹر عفان، ڈاکٹر خورشید،شیخ دیان،شمیم احمد جامعی،محمد طارق گڈو،اختر سلطان اصلاحی،نصیر احمد فلاحی،ایڈوکیٹ نیاز مومن،دین محمد کارپوریٹر،ذاکر مرزا موتی والا،محمد جاوید اصلاحی،صدیقی اقبال احمد ،محمد شاہد بیکری والے،عبدا لمنان قاسمی اور قطب الدین شاہد(نائب ایڈیٹر روز نامہ انقلاب) ،مومن ریاض طاہر،محمد عثمان میمن ،رضوان احمد متین احمد،مولانااسعدقاسمی تھے۔اس اسلامی معلومات پروگرام کو تمام مہمانان کرام ،سرپرست اور اساتذہ کرام نے سراہا ،صدر انجمن ڈاکٹر محمد مقیم جامعی اور انکے رفقاء کومبارکباد دی اور آج کے بگڑتے ماحول میں طلبہ و طالبات کے لئے یہ ایک خوش آئند قدم بتای