Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

علم نوچندی کا جلوس۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .
۔
شہر کے محلہ کٹگھرا میں رجب ماہ کے نوچندی کے موقع پر علم نوچندی کا جلوس نکالا گیا۔جلوس کی سوزخوانی ڈاکٹر عباد علی اور ان کے ساتھیوں نے کی اور شاعر شعلہ جونپوری،مہدی مرزاپوری نے اپنے کلام پیش کئے۔
 مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا وصی حسن خاں فیض آباد نے کہا کہ حضرت عباسؓ جیسا وفادار بھائی آج تک دنیا میں پیدا نہیں ہوا اور نہ ہوگا۔حضرت عباس بہادری و شجاعت کے ساتھ ساتھ علم کے میدان میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ حضرت عباس کے مصائب کو سن موجود لوگ زاروقطار رونے لگے۔بعد ختم مجلس علم برآمد ہوا جس کے بعد جلوس نکالا گیا جس کے ہمراہ انجمن بزم عزا کٹگھرا نے نوحہ ماتم کیا۔جلوس اپنے قدیمی راستے سے ہوتا ہوا مرکزی امام باڑہ پہنچا جہاں جلوس اختتام ہوا۔جلوس کی نطامت طالب رضا شکیل ایڈوکیٹ نے کیا۔اس موقع پر زیارت حسین، مرزا بابر، مرزا جاوید سلطان، ڈاکٹر قمر عباس، علی منظر، سید محمد حسن، شاجد، محمد عمران علی مونو، پرویز، پپو، فیصل رضوی، مرزا رشید، ارشد عالم ایڈوکیٹ، اسلم نقوی، احسن رضوی، یاور خان، تحسین عباس سونی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔