Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔دیوگاوں کوتوال کی حرکت سے ڈاکڑوں میں بے چینی۔۔۔۔ایک وفد نے سی او لالگنج سے کی ملاقات۔


اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
کوتوال دیوگاوں نے گزشتہ دنوں قصبہ میں پریکٹس کر رہے سبھی ڈاکٹروں کے یہاں پولیس بھیج کر موبائل نمبر منگوایا۔جس سے ڈاکٹروں میں بےچینی پھیل گئی اس تعلق سے لالگنج ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کا ایک وفد ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایس آر سروج کی قیادت میں سی او لالگنج سے ملاقات کرکے اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا یے کہ کسی ڈاکٹر کے مطب پر پولیس کاجانا اچھا نہیں ہے اس سے موجود مریضوں پر غلط اثر پڑتا ہے اور اس کا پیغام ڈاکٹروں کے تیئں عوام میں اچھا نہیں جاتا۔
سی او لالگنج نے وفد کی باتوں سے سنجیدگی سے سنا اور بتاتا کہ الیکشن کے مد نظر کوتوال نے ایسا کیا ہے کہ کب  اور کس وقت ڈاکٹر کی ضرورت پڑ جائے اس سلسلے میں سی او نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اب کسی بھی ڈاکٹر کے مطب پر پولیس نہیں جائے گی۔
وفد میں ڈاکٹر پردیپ رائے،ڈاکٹر جوالا پرساد،ڈاکٹر ایم اپادھیائے، ڈاکٹر محمد انور سنجری وغیرہ شامل تھے۔