Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 15, 2019

نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر حملے کی شاہی امام نے سخت لفظوں میں مذمت کی !!


نئی دہلی/١٥مارچ٢٠١٩/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نیوزی لینڈجو دنیا میں امن اور سلامتی کے گہوارے کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتاہے جس میں مذہبی جنون کا بظاہر کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا آج ایک مسیحی دہشت گرد نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھادھند گولیاں چلائیں جن کے نتیجے میں ابھی تک ملی اطلاع کے مطابق 49 مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی اصل صورت حال واضح نہیں ہے۔ شاہی امام مولاناسیداحمدبخاری نے اس دردناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت نیوزی لینڈ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس شخص یا کوئی انتہاء پسند تنظیم جس سے اسکی وابستگی ہو دونوں کے خلاف بروقت سخت ترین کاررائی کرے۔
انہوں نے کہاکہ مہذب دنیا کے سامنے پھر ایک سوال منھ کھولے کھڑاہے کہ وہ کب خواب غفلت سے بیدار اور دہشت گردی کے حوالے سے عدل پرمبنی موقف کو اختیار کرناسیکھے گی؟امام بخاری نے کہاکہ سابقہ سات دہائیوں میں بین الاقوامی سطح پر جو تنازعات پیداہوتے رہے اور جن کو اقوام متحدہ، بڑی سیاسی قوتیں حتی کہ مہذب معاشرہ سبھی تنازعات کے حل تلاش کرنے کے بجائے کہیں نہ کہیں طول دینے کے مجرم قرار پائے ہیں۔