Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 15, 2019

اعظم گڑھ ۔۔مدرسہ عین العلوم ، نوادہ مبارکپور کے طلباء کی انجمن جمیعتہ البیان کا شاندار پروگرام منعقد۔


مبارکپور/ اعظم گڑھ (اتر پردیش)۔ /صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جامعہ عربیہ عین الاسلام، نوادہ مبارک پور،ضلع اعظم گڈھ کے طلبا کی" انجمن جمعیۃالبیان "کا سالانہ جلسہ مسابقہ تقریر قرات صبح آٹھ بجے شروع ہوا، جس کی سرپرستی مفتی جمیل احمد نذیری مہتمم جامعہ عین العلوم،اور صدارت مولانا رفیق المنان قاسمی استاد جامعہ اسلامیہ مظفر پور نے کی۔ مسابقہ تقریر و قرآت کی پہلی نشست صبح8بجے سے ایک بجے تک منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور سے کل 70 طلبا نے حصہ لیا۔ فارغین حدر گروپ میں پانچ طلبا نے حصہ لیا۔ اول پوزیشن محمد شاہد( نوادہو) دوم عزیر عالم( نیپال) اور سوم پوزیشن ابوہریرہ (نوادوہو)نے حاصل کی۔ اس کے گروپ غیر فارغین حدر میں 16 طلباءنے حصہ لیا،جس میں اول پوزیشن ضیاء الحق[ نیپال]، دوم محمد طارق[ کوپاگنج]، اور سوم پوزیشن عبدالرقیب [نوادوہو] نے حاصل کی۔ اس کے بعد تقریر اردو کا مسابقه ہوا۔ جس میں گروپ ب میں کل 13 طلبا نےحصہ لیا، گروپ{ ب }میں تقریر اردو میں اول پوزیشن آصف( کشی نگر)، دوم ریاض (نیپال)، اور تیسری پوزیشن پانچ طلبا نے حاصل کیا۔ تقریر اردو کے بعد تقریر عربی کا مسابقہ ہوا جس میں 12 طلبہ نے حصہ لیا جس میں اول پوزیشن لئیق احمد[ نوادہو]، ولی محمد[ نیپال]، دوم ریاض احمد [نیپال]، اور سوم پوزیشن ابوذر[ نیپال] اور شمیم احمد [نیپال] نے حاصل کی۔  دوسری نشست بعد نماز ظہر شروع ہوئی جس میں تقریر اردو کا سلسلہ جاری رہا گروپ[ الف] تقریر اردو میں کل 17 طلباء نے حصہ لیا جس میں اول پوزیشن ولی محمد [نیپال]، دوم لئیق احمد [نوادہو] اور سوم امان اللہ،مطیع الرحمن اور شمیم احمد نے حاصل کیا۔ پروگرام کے آخر میں مفتی عزیز القدرقاسمی صدر المدرسین مدرسہ انوارالعلوم جہاناگنج اور مولانا قمرالزماں معروفی نے اپنے تاثرات  پیش کیے۔ اس موقع پر اشتیاق احمد ناظم اعلٰی، مولانا سرفراز احمد قاسمی، مولانا مفتی وسیم احمد نذیری،مولانا ارشاد احمد قاسمی، مولانا مفتی جلیس احمد، مولانا محمد ابراہیم، مولانا محمد نعیم، ماسٹر شکیل احمد، قاری مسرور عالم، مولانا عبدالقدوس احیائی، ماسٹر نسیم احمد اعظمی، ماسٹر رئیس احمد، ماسٹر جاوید احمد، ماسٹر نور عالم اور مولانا نظام الدین وغیرہ خاص طور سے موجود تھے۔