Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 13, 2019

اطلاع نامہ برائے داخلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی۔


نئی دہلی۔۔۔۔جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی  میں پی ایچ ڈی/ ایم فل، پوسٹ گریجویٹ ، انڈر گریجویٹ اور ڈپلوما و سرٹیفیکٹ پروگراموں میں داخلہ جاتی عمل14 مارچ شروع ہو گیا ہے جو 14 مارچ سے 12 اپریل 2019 تک جاری رہے گا ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ (http://www.jmicoe.in اورhttp://www.jmi.ac.in.)سے ای پراسپکٹس اور فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
بتاتے چلیں کہ اس مرتبہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تین نئے پرواگرام جاری کئے ہیں جن کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں : 
ایم بی اے (ٹورزم اینڈ ٹریویل)ایگزیکیوٹیو پروگرام ۔
ماسٹر آف ہوٹل منیجمنٹ (ایم ایچ ایم)ایگزیکیوٹیو پراگرام ۔
ڈپلوما ان فوڈ اینڈ بیوریجز گیس سروسز۔
ایک سیلف فائننسنگ کورس کی بھی اس مرتبہ ابتدا ہوئی ہے یہ کورس سینٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔
دیگر تفصیلات جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ 
_______احمد عظیم
عوامی تعلقات افسر
اور میڈیا کو آرڈینیٹر
جامعہ ملیہ اسلامیہ
نئی دہلی۔
١٣/٣/٢٠١٩
[صداۓوقت]