Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

جونپور۔مختلف علاقوں میں زمینی تنازعہ کو لیکر مارپیٹ۔۔4 افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مختلف مقامات پر زمینی تنازعہ کو لے کر ہو ئی مار پیٹ میں چار افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو علاج کے لئیشاہ گنج مردانہ اسپتال لایا گیا۔اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے مجڈیہا گاؤں ساکن ابواللیث30 ولد دوست محمد کو پٹی دار عرفان احمد 60 ولد ذوالقدر اور تبریز عالم 35 ولد عرفان احمد کے درمیان پرانی رنجش کو لے کر ہوئی مارپیٹ میں تینوں شدید زخمی ہو گئے موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج کیلئے مردانہ اسپتال پہنچا یا۔اسی طرح چھبوا گاؤں ساکن دینا راج بھر 32 ولد دنیش راج بھر کو زمینی تنازعہ کو لے کر پڑوسیوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر شدید طور پر زخمی کر دیا متاثرہ کے ذریعہ واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی  گئی ہے اور متاثرہ کو علاج کیلئے مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا ہے۔