Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 28, 2019

بریکنگ نیوز/ مولانا سمیع اللہ خان کے والد کو پولس نے جھوٹ مقدمہ میں گرفتار کیا۔۔۔۔عدالت سے پولیس کو ملی 5 دن کی ریمانڈ۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   
ذرائع کے ذریعہ موصول خبر کے مطابق  معروف عالم دین صحافی ۔ اور کاروان امن و انصاف کے جنرل سیکرٹری ۔ مولانا سمیع الله خان ۔ کے والد صاحب کو کل گزشتہ  شام مہاڑ ۔رائے گڑھ ضلع پولیس نے ایک غیرمسلم کی شکایت پر پولیس تھانے بلایا اور چند ہی گھنٹوں میں ان کے خلاف ۔ ایف. آئی. آر. کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے. کل رات سے اب تک ان کے اہلخانہ قانونی کارروائی کی کوشش میں لگے ہوے تھے لیکن آج عدالت میں حاضر ہوتے ہی جج نے 5 دن پولیس ریمانڈ پر بھیج دیاہے ۔ شکایت کنندہ ہندو اور پولیس ڈپارٹمنٹ کا رویہ اب تشویشناک نظر آرہاہے ۔ جبکہ شکایت کو ہر طرح سے غلط اور جھوٹا ثابت کیا جاچکاہے ۔ لیکن پولیس کے تیور سے کوئی خیر متوقع نہیں ہے ۔ کیونکہ سامنے ہندو ہے جو سنگھ سے مضبوط ہے۔
پولیس کی اس کارروائی سے اب یہی لگتاہے کہ سمیع اللّٰہ خان صاحب کے سنگھ مخالف کوششوں اور ظالموں کے خلاف قلمی جدوجہد کو متاثر کرنے کی یہ وہی کوشش ہے جو آج تک سسٹم کے آڑ میں ہر انصاف پسند ملی رضاکار کے ساتھ بھارت میں کیاگیاہے ۔ اب ان پر بھی ہاتھ ڈالا جارہاہے تاکہ یہ اسی میں الجھ کر رہ جائے۔
اس مشکل گھڑی امت مسلمہ کو مولانا کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ورنہ ،،،
آج انکی تو کل تمھاری باری ہے۔