پریس ریلیز/مورخہ 31 مارچ 2019/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نئی دہلی : (پریس ریلیز)فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشنز(FIYO) کی جانب سے آج دہلی کے ہوٹل ریورویومیں ایک نیشنل کنونشن کا انعقادکیا گیا۔جس میں FIYOکی مختلف ممبر تنظیموں نے ایک مرکزی نظم کے تحت کام کرنے کا فیصلہ لیا۔اس مرکزی نظم کا نام اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) رکھا گیا ۔صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے FIYO کے نیشنل کنوینرڈاکڑوجیہ القمرفلاحی نے فرمایاکہ"ملت ِ اسلامیہ ہندکا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملت اپنے مقصدِوجودسے مجموعی طورپرکنارہ کش ہورہی ہےاوراپنی ذمہ داریوں کوادا کرنے میں کوتاہ ہے۔لیکن غورکرنے کی بات یہ ہے کہ ان مایوس کن حالات میں بھی ملت نے اعلانیہ طورپر اسلام سے دست بردارہونے کا مظاہرہ نہیں کیا۔وہ کمزورایمان اوربے عملی کے بعد بھی اسلام پرباقی ہے اورآزمائشوں کو برداشت کررہی ہے،اورسرینڈرکرنے کوتیارنہیں ہے۔موجودہ حالات میں ملی قائدین اوردیگر ملی تنظمیں اگراپنے فرائض بہتراندازسے نبھائیں توامت بہت جلدان حالات سے باہر نکل سکتی ہےاورسماج کی تشکیل میں مثبت کرداراداکرسکتی ہے۔" انہوں نے ملک بھرسے تشریف لائےمختلف تنظیموں کے نمائندوں اوردیگرطلبہ ونوجوانوں کویہ پیغام دیا کہ ہم کو نئے نظم کے تحت نئےعزم کے ساتھ کام کرناہے اورپوری دنیا کے سامنے اسلام کا بے لاگ پیغام اوربہترین مسلمان کی شبیہ پیش کرنی ہے۔علی گڑھ سے تشریف لائے مشہورکالم نگارجنا ب عالم نقوی صاحب نے عالمی منظرنامہ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بیا ن کیاکہ امت کے حالات ظاہری طورپر مایوس کن کیوں نہ دِکھ رہیں ہولیکن ابھی بھی اس کے خاکسترمیں وہ شررباقی ہےجو ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔اس موقع پر مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئےاس بات پر خوشی ظاہرکی کہ اب ہم ایک نظم کے تحت کام کرینگے ۔نمائندوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سے ہمارے اندرفکری یکسانیت و ہم آہنگی پیداہوگی۔اس موقع پر FIYOکے نیشنل کوئرڈنیٹرانجنیرمعاذ احمد جاوید نے FIYOکے مختصرتاریخ کے ساتھ ساتھ IYFکے قیام کاپس منظر بیان کیا۔FIYOکے میڈیا انچارج ڈاکڑمبشرخان نےملکی وملی صورت ِحال کو سامنے رکھتے ہوئے اس کنونشن کے غرض وغایت پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں دہلی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر،بنگال،یوپی،راجستھان ،جھارکھنڈ،تامل ناڈو،کیرالا،کرناٹک ودیگرصوبوں سے مندوبین نے شرکت کی۔
میڈیا انچارج،FIYO
ڈاکٹرمبشرخان
موبائل: 9997827035
ڈاکٹرمبشرخان
موبائل: 9997827035