دارالعلوم دیوبند میں منعقدہ چھ روزہ تحفظ ختم نبوت تربیتی کیمپ بحسن وخوبی اختتام پذیر
ہند وستان کے ١٨صوبوں سے پچھتر اضلاع کے ساڑھے چارسو فضلائے مدارس عربیہ کی شرکت
_________________________
دیوبند/صداۓوقت
دارالعلوم دیوبند میں کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت کی زیر نگرانی منعقدہ چھ روزہ تیرہواں تحفظ ختم نبوت تربیتی کیمپ آج ادارے کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے پرمغز خطاب اور قاری سید محمد عثمان منصور پوری کی رقت آمیز دعا پربحسن وخوبی اختتام پذیر ہوگیا ۔ بارہ سالوں سے دارالعلوم دیوبندمیں تحفظ ختم نبوت تربیتی کیمپ ، کل ہند مجلس کی زیر نگرانی منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں فضلائے مدارس اسلامیہ کو اسلامی عقائد کے خلاف اٹھنے والے فتنوں بطور خاص قادیانیت اور شکیلیت کے سدباب کے لئے رجال کار کی تیاری پر زور دیاجاتا ہے ۔اکابر دار العلوم کے حسب ہدایت اس کیمپ کے مربی خصوصی حضرت مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری ہوتے ہیں ۔ حسب معمول سال رواں بھی یہ تربیتی کیمپ ۵۲تا ۰۳جون ۹۱۰۲ءبمقام دارالحدیث (فوقانی) منعقد ہوا۔ کیمپ کی روزانہ تین نشستیں (صبح ۸ تا ١٢ بجے ،بعد نماز ظہر تاعصر اور بعد نماز مغرب تا عشاء)منعقد ہوتی رہیںاس طرح چھ دنوں میں کل ١٥نشستیں ہوئیں ۔ دوران بیان پیش کیے گئے حوالوں کی مراجعت اور مطالعہ ومشاہدہ کا نظم بھی مرکز التراث الاسلامی دیوبند کی جانب سے الیکٹرانک پروجیکٹر کے ذریعہ کیاگیاتھاتاکہ حوالوں کو اپنی یاد داشت میں محفوظ کرنے اور مشاہدہ کرنے میں شرکاءکیمپ کوآسانی ہو۔
اس خصوصی اور
یادگاری تربیتی کیمپ میں دارالعلوم دیوبند ،دارالعلوم وقف دیوبند،دارالعلوم شیخ زکریادیوبند،مدرسہ مظاہر علوم سہارنپورودیگر مدارس عربیہ سے کل ١٨صوبوں سے پچھتر اضلاع کے ساڑھے چار سو علمائے کرام و فضلاءمدارس عربیہ نے شرکت کی ۔کل ہند مجلس کی جانب سے آویزاں اعلان کے مطابق متعینہ عنوانات پرایک ایک نشست میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری ناظم کل ہند مجلس ، مولانا اشتیاق احمد ، حافظ اقبال احمدملی ناظم احیاءالسنة اسلامک سینٹرمالیگاٶں ، مولانا محمد راشد استاذ جامعہ مظاہر علوم سہارنپورکے اور بقیہ تمام نشستوں میں مولانا شاہ عالم گورکھپوری کے تربیتی اسباق اور پر معزبیانات ہوئے۔ حوالوں کی مراجعت و مشاہدہ میں مولانا اشتیاق احمدقاسمی، مولانا محمد شاہد انور قاسمی بانکوی ، ماسٹر محمد احمد گورکھپوری ومتعلمین شعبہ تحفظ ختم نبوت نے تعاون کیا ۔ گاہے گاہے کیمپ کی مختلف نشستوں میں مفتی اکمل یزدانی بھوپال، مفتی محمد محسن قاسمی اورنگ آباد،ڈاکٹر عزیر عالم ممبئی اور مولانا بادشاہ قاسمی نائب ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کیرالہ کے بھی بصیرت افروز خطابات ہوئے۔ ایک نشست میں مفتی اکمل یزدانی کی کتاب ”شکیلی غلط فہمیوں کا ازالہ “جو مولانا شاہ عالم گورکھپوری کی نگرانی میں ترتیب دیا گیا ہے ،کا رسم اجراءعمل میں آیا ۔
مولانا شاہ عالم صاحب نے تربیتی کیمپ کے اصول وضوابط اور فوائد بیان کرتے ہوئے ہندوستان میں کل ہند مجلس کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے تربیتی کیمپوں کی ایک مفصل و مربوط تاریخ سے حاضرین و سامعین کو روشناس کرایا ۔آپ نے بتایا کہ ہندستان کے بیشتر اضلاع میں شعبہ تحفظ ختم نبوت کے فضلاءکے ساتھ ساتھ تربیتی کیمپ سے استفادہ کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد ہے جو اپنے اپنے علاقوں میں فرقہائے باطلہ کے خلاف محاذ سنبھال کر ملت و امت کی عقائد کے باب رہنمائی کا فریضہ انجام

دے رہی ہے ۔
اخیر کی ایک نشست
میں ”علمی اور عملی میدان میں فتنہ کادیانیت کا تعاقب کس طرح کیا جائے اور اس میں پیش آنے والی دشواریوں کا ازالہ کس طرح ہو “کے عنوان پر بیان کرتے ہوئے علمی اور عملی میدانوں میں کام کرنے کے طوروطریق اور اصول بیان کئے۔آپ نے بتایا کہ اہل علم اور مدارس اسلامیہ ، اسی طرح کالج اور یونیورسٹیوںں میں زمینی حقائق سے جڑکرکام کرنے کی متعدد نوعیتیں ہیں،ان میںتدریسی و تعلیمی ،تصنیفی ، تنظیمی اور تبلیغی میدانوں کے دروازے کھلے ہوئے ہیںجو فضلاءعلمی ذوق رکھتے ہیں ان کے لیے اس میدان میں کام کرنے کا سنہرا موقع ہے ۔اسی طرح عوام کے درمیان خدمت انجام دینے کے مواقع بھی متعدد جہتوں سے ہیں جن کے لائق جو خدمت ہو اس میں لگ جائیں ۔
شرکاءکیمپ میں سے منتخب علماءنے اپنے تا ¿ثرات پیش کئے۔ بعدہ مولانا شاہ عالم گورکھپوری نے مفصل خطاب کیا ۔بعد ازاں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور قاری سید محمد عثمان منصورپوری نے شرکائے کیمپ کو پند ونصائح سے نوازا ۔اخیر میں مہتمم صاحب کے بدست تمام شرکاءکو بصورت کتب قیمتی انعامات اور سند شرکت سے نوازاگیا۔ اس موقع پر مفتی محمد انوار مدرسہ جامعة القاسم نوح میوات، مولانا محمد شکیل و مفتی محمد ساجد جامعہ عائشہ للبنات سوہانہ ہریانہ ،شہباز اختر سیوان ، حسن احمد کشن گنج ،عاشق الہی تملناڈ ،محمد صابر تلنگانہ ،رفیق الاسلام آسام وغیرہ شریک رہے ، قاری سید محمد عثمان منصور پوری مدظلہ کی دعاءپر پروگرام کا اختتام ہوا۔