Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 14, 2019

جونپور۔۔۔۔گیہوں کی تیار فصلوں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تک ضلع میں کئی ایکڑ کی تیار گندم کی فصل جل کر خاک۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع کے مختلف تھانہ حلقوں میں نامعلوم وجوہات میں گیہوں کی تیار فصل میں آگ لگنے سے درجنوں بیگھہ فصل جل کر تباہ ہو گئی۔
بخشا ء تھانہ حلقہ کے مئی گاؤں میں اتوار کو شدید آتشزدگی سے 21 کسانوں کو قریب 50 بیگھہ گیہوں کی تیار فصل جل کر راکھ ہو
آتشزدگی سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں والوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم،تحصیلدار سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نقصان کا معائنہ کیا۔
مذکورہ گاؤں واقع نیپال نگر مئی انٹر کالج کے مشرق پرمود مشرا کے کھیت میں اچانک دھنواں دیکھ لوگوں نے شور مچایا۔ جب تک دیہی شور سن موقع پر پہنچتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لیا اور ایک ایک کر درجنوں کھیتوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ادھر موقع پر جمع سینکڑوں نوجوانوں نے قریب رکھا ایک کسان کی ارہر درخت ہاتھوں میں لے کر آگ بجھانے میں لگ گئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج اروند یادو پولیس ٹیم کے ساتھ پہنچ فائر برگیڈ کو اطلاع دی۔ ادھر کسانوں نے کافی کوشش کر آگ کو بستی میں جانے سے پہلے قابو کر لیا۔ آتشزدگی سے پرمود مشرا، رام ہت وشوکرما، رام آسرے وشوکرما، بدری وشوکرما، اوم پرکاش مشرا، گر ون یادو، بنگ بہادر یادو، شانتا رام یادو، وجے ناتھ یادو، سنجے یادو، راجندر پرساد یادو، ستیم یادو، ششی کانت یادو، گورکھناتھ پاٹھک، نوین پاٹھک، را شیلاپاٹھک، کملا پاٹھک، سنتوش، رماکانت، اوما شنکر وشوکرما، کرشنا یادو کی گیہوں کی فصل جل کر راکھ ہو گئی۔ ادھر مہیماپورڈیہہ گاؤں میں لال جی موریہ کی 6 بیگھے کی فصل جل کر راکھ ہو گئی۔
کھٹہن سے موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے لوائن گاؤں میں دوپہر میں گیہوں کے پردھان کے کھیت میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی۔ موقع پر امبیڈکر کی جلوس میں شامل درجنوں نوجوان اور مقامی لوگوں نے کافی کوشش کر آگ پر قابو پایا۔
گرام پردھان سمر ناتھ یادو کی فصل میں اچانک آگ سے دھنواں اٹھنے لگا۔ فصلوں کے درمیان اٹھتے دھنویں کو دیکھ مقامی لوگ شور مچاتے ہوئے موقع پر پہنچے۔اسی وقت امبیڈکر جلوس میں شامل درجنوں نوجوان بھی دوڑتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے اور پانی کا انتظام نہیں ہونے پرارہر کے پورے اکھاڑ پیٹ۔پیٹ کر آگ بجھانے لگے۔نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد کسی طرح آگ پر قابو پایا گیا لیکن تب تک 5بیگھہ فصل تباہ ہو گئی۔
اس سے قبل بھی کئی جگہوں سے فصلوں میں آگ لگنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔
گئی۔