Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

خاتون مسافر کی ویڈیو بنانے کی پاداش میں جیل کی ہوا۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مقامی روڈویز احاطے پر آئی مسافر خواتین کی ویڈیو بنانے والے ایک نوجوان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے مذکورہ نوجوان کو امن تحلیل کی دفعہ میں چالان عدالت منتقل کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مقامی روڈویز پر روزانہ بڑی تعداد میں مسافروں کا آمد ورفت ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ شام کچھ مسافر خواتین روڈویز احاطے میں کھڑی ہو کر آپس میں بات کر رہی تھی کہ ایک نوجوان اپنے موبائیل سے ویڈیو بنا رہا تھا۔ خواتین نے ویڈیو بناتے دیکھا تو شور مچانے لگی۔شور سن کر وہاں موجود لوگوں نے نوجوان کو پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے کوتوالی پولیس کے حوالے کر دیا۔پکڑا گیا نوجوان مقامی قصبہ کے بھادی محلہ رہائشی بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔