Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

ڈی ٹی ایچ ملٹی ریچارج سروسز دینے والی کمپنیوں میں گھوٹالہ بازی۔کئی شہروں میں ایس ٹی ایف کی چھاپہ ماری۔

لکھنئو۔۔۔اتر پردیش۔/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ٹریڈ ٹیکس کی ریسرچ یونٹ نے ٹیلیفون " دور سنچار" سرکاری کمپنی کی اسکیم " ڈائریکٹ ٹو ہوم" (ڈی ٹی ایچ) ملٹی ریچارج سروسز دینے والی کمپنیاں کے متعلق ریسرچ شعبہ نے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ کچھ کمپنیاں فرضی بل کے ذریعہ ریاستی و مرکزی سرکار کو کروڑوں روپیہ کا چونا لگا رہی ہیں۔ جس کے بعد جوائنٹ ٹیموں نے کچھ کمپنیوں کی نشاندہی کرکے لکھنئو ، پرتاپ گڑھ، نوئیڈا و پریاگ راج سمیت 10 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی ۔
لکھنئو میں راونڈ پے، ای منی، ویلکم کمنیوکیشن  اور پرتاپ گڑھ میں روی اینڈ بردرس کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی گئی۔ایس ٹی ایف کے مطابق راونڈ پے نامی کمپنی نے تقریباً 73 کروڑ کا فرضی لین دین بتاکر 13 کروڑ سے زیادہ کا ٹیکس کریڈٹ لیا تھا ۔کمپنی نے جی ایس ٹی چوری کرنے کے لئیے فرضی کمپنی کو سیل دیکھائی تھی۔
اس پوری کاروائی میں 100 سے زیادہ آفیسر و اہلکار شامل رہے ۔چھاپے ماری میں الیکٹرانک ڈاٹا کو قبضے میں لیکر جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف کو کروڑوں روپئے ٹیکس چوری کے شواہد ملے ہیں ۔ان کمپنیوں نے نوئیڈا سیکٹر 63 کی ایک بڑی کمپنی سے سرور لے رکھا تھا۔