Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 14, 2019

بی جے پی نیتا گری راج سنگھ نے دی اعظم خان کو کھلے عام دھمکی۔۔۔۔


بیگو سرائے کا الیکشن ہو جانے دو۔پھر رامپور آکر بتائیں گے کہ " بجرنگ بلی کیا ہے "
گری راج سنگھ۔
صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بہار کے بیگو سرائے سے پارلیمانی الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے شدت پسند لیڈر گری راج سنگھ نے اعظم خان کو ٹویٹ پر  دھمکی دی ہے کہ وہ رامپور ہی میں آکر بتائیں گے کہ 
گری راج سنگھ۔

بجرنگ بلی کیا ہے۔
گزشتہ سال 5 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بحرنگ بلی کی خوب چرچا رہی۔اب پارلیمانی الیکشن میں بھی بجرنگ بلی کا داخلہ ہوگیا ہے۔ یو پی کے وزیر اعلیٰ کے اس متنازعہ بیان پر کہ " ان کے علی ہیں تو ہمارے بجرنگ بلی " کے جواب میں اعظم خان نے اپنی انتخابی ریلی میں کہا کہ " ہم ان کو بحرنگ علی مانتے ہیں۔۔۔اعظم خان نے نعرہ بھی لگایا " بجرنگ علی ، ٹوڑ دشمن کی نلی " بجرنگ علی ، چڑھا دے دشمنوں کی 
اعظم خان

بلی۔"
اعظم خان کے اس بیان پر گریراج سنگھ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئےلکھا ہے کہ اعظم خان نے پہلے وزیر اعظم مودی کو گالی دی اور اب ہمارے بھگوان کو گالی دے رہے ہیں۔بیگو سرائے میں الیکشن ختم ہو جانے دو پھر ہم رام ہور آکر بتائیں کے کہ بجرنگ بلی کیا ہوتا ہے۔
واضح ہو کہ بیگو سرائے سے بی جے پی ایم پی گری راج سنگھ، نوجوان لیڈر کنھیا کمار اور راشٹریہ جنتا دل سے تنویر حسن انتخابی میدان میں ہیں۔
اس بیچ مایا وتی نے کہا ہے کہ " بجرنگ بلی اور علی پر متنازعہ پیدا کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضروروت ہے۔
در اصل یہ قضیہ مایا وتی کا ہی چھیڑا ہوا ہے۔۔۔دیوبند سہارنپور کی ریلی میں انھوں نے مسلمانوں کا نام لیکر ووٹ مانگا (جو الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے )۔ جواباً یوگی نے کہا کہ اگر اتحاد کے ساتھ علی ہیں تو ہمارے ساتھ بجرنگ بلی ہیں۔حالانکہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں یوگی اور مایا وتی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
اب اس قضئیے میں گری راج بھی کود پڑے ہیں۔وہیں اکھیلیش یادو نے کہا کہ ہمارے دونوں ہیں۔علی بھی اور بجرنگ بلی بھی۔
اب اس پارلیمانی الیکشن میں دیکھنا ہے کہ علی اور بجرنگ بلی کا یہ قصہ کہاں ہہنچتا ہے ۔