جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نیوڑیاں پولیس و کرائم برانچ کی ٹیم نے گزشتہ دیر شب پک اپ گاڑی سے 150پیٹی غیر قانونی شراب برآمد کر دو اسمگلروں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کیا۔ برآمد کی گئی شراب کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر چلائے جا رہے مہم کے تحت کرائم برانچ کی ٹیم کو مخبرسے اطلاع موصول ہوئی کہ جمالاپور بابت پور شاہراہ سے ایک پک جس کا نمبر UP67AT1958 سے غیر قانونی شراب سپلائی کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ کی ٹیم اورنیوڑیاں تھانہ پولیس کی مشترکہ کاروائی میں بھاؤپور کے پاس محاصرہ کر پک اپ گاڑی کو روکا تو پک اپ سوار اسمگلر گاڑی چھوڑ کر بھاگنے لگے جسے دوڑا کر پولیس نے دبوچ لیا۔ تلاشی میں پک اپ میں رکھا 150 پیٹیوں میں 7200 بوتل وہسکی برآمد کیا۔پولیس نے اسمگلروں کے پاس سے اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان میں سرویش تیواری ولد ماتاشنکر تیواری اور انوج تیواری ولد رمیش تیواری رہائشی پرگاس پور تھانہ بھدوہی بتایا۔ اطلاع پر پہنچی آبکاری محکمہ کی ٹیم نے برآمد شراب کی قیمت تقریبا ًسات لاکھ روپے بتایا۔ملزمان نے سختی سے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ لوگ مدھیہ پردیش سے تعمیر شراب اسمگلنگ کر جونپور، بھدوہی سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔