Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 4, 2019

ممبئ۔۔۔نظام الدین راعین کی کانگریس میں دو بارہ شمولیت۔

ممبئی/ صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ممبئی کی معروف سماجی ، سیاسی و شخصیت و صحافی نظام الدین راعین دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔مورخہ 4 اپریل کو ایک سادہ سی تقریب میں ممبئی کانگریس صدر ملنڈ دیورا نے یوسف ابراہانی و دیگر شخصیات کی موجودگی میں نظام الدین راعین نے دوبارہ پارٹی میں شامل کیا۔۔۔اس موقع پر نظام الدین راعین نے کہا کہ یہ میرے لئیے بڑی خوشی کی بات ہے ۔میں کانگریس ممبئی صدر ملنڈ دیورا جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایک ایسے بہترین و مثبت سوچ والے لیڈر کیساتھ مل کر کام کرکے ہم لوگ ممبئی کے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔انھوں نے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا جدت پسند لیڈر جو کہ عوام کے مسائل سے پوری واقفیت رکھتا ہو اس کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت ہی زیادہ خوشی کا احساس ہوگا۔
اس موقع پر نظام الدین راعین نے اپنے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا جو دامے درمے قدمے سخنے  ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ایسے موقع پر میں کڑی محنت سے عوام و کانگریس کی خدمت کروں گا۔
واضح ہو کہ نظام الدین راعین کانگریس کے ممبئی کے معروف
رہنماوں میں سے ایک تھے۔۔طویل مدت تک کانگریس ممبئ کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔الیکشن کے دوران ان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ۔ہندی کے مقبول روزنامہ " دو پہر دو بجے "ایڈیٹر ان چیف رہے ہیں۔
۔۔اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ سے تعلق رکھنے والے راعین دوران الیکشن یو پی میں بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔۔۔۔۔گزشتہ کچھ عرصہ قبل کسی مسلے پر انھوں نے کانگریس کو چھوڑ دیا تھا۔۔اب دوبارہ کانگریس میں شمولیت سے جہاں ان کے خیر خواہوں میں خوشی ہے وہیں اس بات کا بھی قوی گمان ہے کہ ممبئی کانگریس مظبوط ہوگی۔