Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 26, 2019

جونپور۔۔زمینی تنازعہ کو لیکر دبنگوں کا حملہ۔۔تین افراد زخمی ۔۔ایک کی حالت نازک، ٹروما سینٹر وارانسی ریفر۔




جونپور۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہگنج کوتوالی حلقہ کے تحت موضع تاکھا رسول پور پچھمی دبنگوں نے زمینی تنازعہ کو لیکر تین نوجوانوں پر جان لیوا حملہ کردیا۔جس میں ایک کی حالت نازک ہونے پر ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے ٹروما سینٹر وارانسی کے لئیے ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ موضع میں آراضی نمبر 128/0۔251 تحصیل ریکارڈ میں ًکھلیان ً درج ہے۔۔اس 132 کی لینڈ پر گاوں کے ہی لکشمی کانت یادو، برجیش کمار یادو، پسران سبھا جیت یادو کے ذریعہ اس سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا گیا ۔اس معاملے میں تحصیل میں متعلق اہلکاران کو اطلاع بھی دی گئی ۔۔رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت جواب بھی مانگا گیا جس میں کھلیان ہونے کی بات کہی گئی ۔اس بات کی بھی ششی کمار یادو نے افسران کو تحریری شکایت بھی کی  ۔مگر تحصیل و متعلق افسران کی عدم توجہی نے ایک خونی جنگ کا موقع دے دیا۔اس بارے میں برج بہاری یادو نے بتایا کہ بار بار تحصیل میں شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔مذکورہ زمین پر کچھ تعمیری کام بھی کرا لیا گیا تھا۔
مورخہ 26 اپریل صبح 6 بجے ششی کمار یادو، ارون کمار یادو اور گووند یادو پر اسی تنازعہ کے چلتے حملہ کردیا گیا ۔اس سلسلے میں زخمی ششی کمار یادو کے بیٹے برج بہاری یادو نے مقامی کوتوالی میں تین افراد کے خلاف نامزد اور دیگر نا معلوم افراد کے خلاف تحریر دی ہے۔

اہل موضع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری اہل کار اس معاملے کو سنجیدگی سے لئیے ہوتے تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا ۔اس معاملے میں تحصیل اہلکار کی غفلت مجرمانہ ہے۔