Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 11, 2019

جونپور۔خاتون ٹیچر کا اپنے ہی اسکول کے ٹیچر پر چھیڑ خانی کا الزام۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے ایک پرائمری اسکول میں تعینات خاتون ٹیچر نے اسکول کے ہی اسسٹنٹ ٹیچر پر آبروریزی کی کوشش،جان مال سمیت اغوا کرنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانے پر تحریر دیکر انصاف کی فریاد کی ہے۔خاتون نے خدثہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کافی دور سے اسکول میں آتی ہے جس کی وجہ سے کبھی بھی کوئی واقعہ ہو سکتا ہے۔
مذکورہ اسکول میں تعینات خاتون ٹیچر نے تھانے میں تحریر دیکر الزام لگایا کہ مذکورہ اسکول میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر تعینات راج بھارت مشرا ولد سبھا منی مشرا ساکن بہوارے تھانہ سنگرامؤ اس کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کرنے کیلئے زہنی طور پر پریشان کرتا رہتا ہے اور گزشتہ دنوں زبردستی پیسہ دیکر اس کے ساتھ آبروریزی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔متاثرہ کے زریعے مخالفت کرنے پر اسے اغوا کرنے سمیت آبروریزی کی دھمکی دیا جس سے وہ سہمی ہوئی یونین کے عہدیداران کو اطلاع دیا۔معاملے میں اساتذہ یونین کے عہدیداران اسکول میں پہنچ کر پنچایت بھی کیا لیکن کوئی تصفیہ نہیں ہوا جس سے وہ زہنی طور پر پریشان ہے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج اجیت سنگھ نے بتایا کہ معاملے میں خاتون ٹیچر کی تحریر موصول ہوئی ہے۔تحریر کی بنیاد پر جانچ کر کاروائی کی جائے گی۔