Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

ممتاز استاذ حدیث مولانا جمیل اجمد سکروڈوی ۔۔سپرد خاک۔

شارح ہدایہ ممتاذ استاذ حدیث مولانا جمیل احمد سکروڈوی  سپرد خاک،جنازہ میں ارباب مدارس، علماء و طلبہ کرام سمیت ہزاروں افراد کی شرکت،تدفین مزار قاسمی میں عمل میں آئی۔
دیوبند : 30/مارچ (صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے مؤقر و ممتاز استاذ حدیث و فقہ، درسی کتب کی تشریحات پر مشتمل درجنوں سے زائد کتابوں کے مایہ ناز مصنف، حضرت مولانا جمیل احمد سکروڈوی کی نماز جنازہ حضرت مولانا قاری سید عثمان صاحب منصور پوری کی امامت میں دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں تقریباً سوا نو بجے کے قریب ادا کردی گئی ،جس میں علماء کرام ،بالخصوص دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند و دیگر جملہ مدارس کے اساتذہ کرام،طلبہ کرام اور دارالعلوم کی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نیز مولانا مرحوم کے آبائی وطن سکروڈہ سے آنے والے ہزاروں افراد اور اہلیان شہر کے علاوہ ان کے ہزاروں شاگردوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، مولانا مرحوم گزشتہ کچھ عرصہ سے انتہائی مہلک مرض میں مبتلا تھے ، اور ملک کے مختلف مشہور ہسپتالوں میں زیر علاج تھے ،مگر افاقہ نہ ہونے کی بناء پر گزشتہ شام دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں تقریباً 73 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا، مولانا مرحوم نے سالہا سال دارالعلوم وقف دیوبند میں تدریسی خدمات سر انجام دیں ،بعد ازاں دارالعوام دیوبند میں کم وبیش بیس سال سے تاحال مختلف فنون پر مشتمل کتابوں کا علیادرجات کے طلبہ کو درس دے رہے تهے، مولانا جمیل احمد سکروڈوی کے انتقال پر ملک مختلف جگہوں سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے،اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی
ابوالقاسم نعمانی،نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی، جمعیۃ علماء ہند کے صدر و استاذ حدیث  مولانا سید ارشد مدنی، جمعیۃ العلمإ کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری، جنرل سکریٹری  مولانا محمود مدنی ،دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی، حجۃالاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا محمد شکیب قاسمی، اور جملہ دارالعلوم کے اساتذہ و منتظمین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو علمی میدان میں بڑا خلا پیدا ہونے اور تدریسی ستون کے خاتمہ سے تعبیر کیا،  مولانا عبد الخالق سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد تمام ارباب مدارس، دارالعلوم کے فضلاء و متعلقین سے اپیل کی کہ وہ حضرت والا کے لئے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔