Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

امبیڈکر کے مجسمہ کو شر پسندوں نے توڑا۔۔۔اجتجاج و غصے میں روڈ جام۔۔۔حکام نے لگوایا نیا مجسمہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے کٹاہت گاؤں میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے دو دن پہلے شرپسند عناصروں نے امبیڈکر مجسمہ توڑ دیا۔ مجسمہ ٹوٹنے کی خبر جمعہ کو صبح گاؤں والوں کو ہوتے ہی دلت کمیونٹی کے ساتھ دیگر دیہی بھی مشتعل ہوکر روڈ پر جام لگا کر مظاہرہ کرنے لگے۔واقعہ کی معلومات ہوتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اورکوتوال پرو کمار سنگھ موقع پر پہنچ کر سمھجا کرجام ختم کرایا اور نئی مورتی نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران گاؤں والوں نے زمین کی پیمائش کراکر مورتی نصب کرنے کا مطالبہ کرنے لگے جس پر جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاش کی موجودگی میں پیمائش کرواکر مورتی نصب کروائی گئی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں میں گرام سماج کی زمین پر ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی تقریبا ًڈیڑھ دہائی سے نصب ہے۔اس دنوں مورتی کو سائے میں رکھنے کے لئے چھت تعمیر کا کام چل رہا ہے۔ دیر شب تک گاؤں والوں کی موجودگی میں چھت کا سانچہ بنانے کام چلتا رہا،اسکے بعد جب کاریگر اپنے گھر چلے گئے تو شرپسندوں نے مورتی کو توڑ دیا۔جمعہ کی الصبح کسی دیہی کی نظر مورتی پر پڑی تو وہ شور مچانے لگا۔ادھر مجسمہ ٹوٹنے کی معلومات آہستہ آہستہ دیگر گاؤں والوں کو ہوئی جس پر لوگ مشتعل ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میں دیہی مشتعل ہو کر برئی پار۔مچھلی شہر روڈ پرجام کرمظاہرہ کرنے لگے۔واقعہ کی معلومات کوتوالی پولیس کو ہوئی تو فوری کوتوال پرو کمار امبیڈکر کی مورتی کے ساتھ موقع پر پہنچے اور نئی مورتی تنصیب کی بات کہتے ہوئے لوگو ں کو خاموش کرواکر جام ختم کرا یا۔ادھر گاؤں والوں نے یہ کہتے ہوئے مجسمہ نصب کرانے سے انکار کر دیاکہ اس سے قبل 2016 میں اور اس کے چار سال قبل بھی مجسمہ کو نقصان پہنچایاجا چکا ہے جس زمین پر مورتی نصب کی گئی ہیں اس کی پیمائش کیا جائے جس سے مورتی سائٹ کی باؤنڈری بنوائی جا سکے۔پولیس کی اطلاع پر پہنچے جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاش اور سی او مچھلی شہر وجے سنگھ نے اپنی موجودگی زمین کی پیمائش کرا کر مورتی نصب کرایا۔