Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

ایس ڈی پی آئی کا دہلی کی شمال مشرقی سیٹ پر پہلا انتخابی جلسہ۔۔۔۔۔ڈاکٹر تسلیم رحمانی ہیں امیدوار۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اکثریتی اراکین ملک کے مسائل پر بحث کرنے کے قابل نہیں۔
۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی۔
نئی دہلی ۔( پریس ریلیز۔۔صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے پارٹی جنرل سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی کو میدان میں اتارا ہے۔14اپریل 2019کو راجیو چوک، کھجوری سے پارٹی امیدوار کے انتخابی مہم کا آغاز عظیم الشان جلسہ عام سے ہوا۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد کے صدارتی خطاب سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر آرپی پانڈیا،قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، قومی سکریٹری سیتار رام کھوئیوال، محترمہ یاسمین فاروقی،ایس ڈی پی آئی ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر شمعون،قومی ورکنگ کمیٹی رکن و دہلی صوبائی کنوینر ڈاکٹر نظام الدین خان، جسٹس بی جے کولسے پٹیل ،پاپولرفرنٹ آف انڈیا صوبائی صدر پرویز احمد جلسہ میں شریک رہے اور عوام سے خطاب کیا۔ 
ایس ڈی پی آئی کا انتخابی جلسہ

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی شمال مشرقی پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پچھلے دس سالوں سے میں مختلف پلیٹ فارم سے ملک و ملت کے مسائل پر آواز اٹھاتا آرہا ہوں ۔ آج تک میں نے کسی بڑے سے بڑے سورما کے سامنے جو جھوٹ بول رہا ہو اس کے سامنے میری آواز کھبی پست نہیں ہوئی ۔ انصاف کے حصول اور مظلوموں کے انصاف کیلئے میں پارلیمنٹ کے باہر بھی آواز اٹھارہا ہوں اور پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھاؤں گا۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 750اراکین میں عوام بہت سے اراکین کا نام نہیں جانتے ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ ان میں صرف سو ڈیڑھ سو اراکین ہی بحث میں حصہ لیتے ہیں۔ بقیہ 600اراکین پارلیمان وہ لوگ ہیں جو دراصل بڑے بزنس مین ہیں اور مافیا ہیں۔ ان کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ، ایسے لوگ عوام کی نمائندگی کرنے کے نام پر ہاؤس میں جاکر سوتے رہتے ہیں اور بدعنوانی کے ذریعے دولت بٹورتے ہیں۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے چلینج کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی دہلی کا کوئی این جی او گروپ شما ل مشرقی دہلی حلقہ کے امیدواروں کو ایک اسٹیج پر میرے ساتھ ملک کے معاشی مسائل، کسانوں کے مسائل ،غریبوں اور خواتین کے مسائل پر بحث کرنے کیلئے جمع کریں اور اگر وہ امیدوار اس موضوع پر میرے ساتھ بحث کرکے جیت جائے تو اس امیدوار کو ووٹ دیا جائے اور میں جیت جاؤں تو مجھے ووٹ دیجئے ۔ جلسہ کے اختتام میں سینئر ایس ڈی پی آئی لیڈر آئی اے خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ میں خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔