Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 24, 2019

وزیراعظم مودی نے کابینہ سمیت سونپا صدرجمہوریہ کو استعفیٰ، 16 ویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی سفارش 30 مئی کو دوبارہ حلف لینےکا امکان۔

صدائے وقت / ڈرائع۔مورخہ 24 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد جمعہ کی شام نریندرمودی نے وزیراعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے ساتھ  ہی سبھی وزرا نے بھی صدرجمہوریہ کواپنا استعفیٰ سونپا۔ صدر جمہوریہ نےاستعفیٰ منظورکرتےہوئےسبھی سے نئی حکومت کی تشکیل تک کام کاج سنبھالنےکی اپیل کی، جسے وزیراعظم نےقبول کرلیا۔ اب وہ حلف لینےتک کارگزار وزیر اعظم کے طورپرذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 
وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا 

اس سے قبل نئی دہلی میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں کابینہ نے16 ویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی تجویزمنظورکردی تھی۔ مودی کےاستعفیٰ کے بعد اب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کریں گے۔ پھرسب سے بڑی جماعت کے طورپربی جے پی کونئی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے 351  لوک سبھا سیٹوں پرتاریخی جیت حاصل کی ہے۔
دراصل 16 ویں لوک سبھا کی مدت کار3 جون 2019 کو پورا ہورہا ہے۔ اس سے پہلے نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کرنا ضروری ہے۔ اگلے ایک دو دن میں
الیکشن کمشنر صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے نومنتخب  اراکین پارلیمنٹ کی فہرست سونپ دیں گے۔
  خبروں کے مطابق نریندرمودی 30 مئی کو وزیراعظم عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں۔ اس کے پہلے نریندرمودی وارانسی اورگجرات کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا 28 مئی کووارانسی جانے کا پروگرام طے ہے۔
لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد جہاں بی جے پی حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ وہیں کانگریس میں استعفیٰ کا دورشروع ہوگیا ہے۔ زبردست شکست کے بعد اترپردیش کے ریاستی صدرراج ببر، کرناٹک کے ریاستی صدرایچ کے پاٹل اوراوڈیشہ کانگریس کے ریاستی صدر نرنجن پٹنائک نے اپنا استعفیٰ اعلیٰ کمان کو بھیج دیا ہے۔ وہیں امیٹھی کےضلع صدرنے بھی اپنےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔
اب تک کے رجحانات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے 353 سیٹوں پرتاریخی جیت حاصل کی ہے۔ وہیں دوسری طرف کانگریس صرف 52 سیٹوں پرجیت درج کرپائی۔ اتحادیوں کوملا کریوپی اے کےحصے میں 92 سیٹیں آئی ہیں، جبکہ دیگرجماعتوں کے کھاتے میں 102 سیٹیں آئیں۔ بی جے پی نےاترپردیش میں مایاوتی - اکھلیش یادوکےعظیم اتحاد کوناکام کردیا اور80 میں سے60 سیٹیں جیت لیں۔ جبکہ کانگریس صدرراہل گاندھی اپنی امیٹھی سیٹ بھی نہیں بچا پائے۔ سونیا گاندھی کورائے بریلی میں جیت ملی۔