Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 24, 2019

سورت میں خطرناگ آتشزدگی: کوچنگ سینٹرمیں آگ لگنےسے20 لوگوں کی موت، جان بچانے کے لئے عمارت سےکودے بچے۔

سورت ۔۔گجرات۔/ صدائے وقت۔ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سورت کے سرتھانہ علاقہ میں واقع تکش شیلا نام کی عمارت میں جمعہ کو بھیانک آگ لگ گئی ۔ اس دوران بتایا جارہا ہے کہ عمارت میں 30 سے زائد بچے پھنس گئے ۔ یہ ایک کمرشیل بلڈنگ ہےاوراس میں موجود کوچنگ سینٹرمیں بچے اس کےایک فلورپرپھنس گئے۔ اس حادثہ میں تقریبا 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اورکئی دیگرزخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران بچوں نے جان بچانے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے گجرات حکومت کو فوراً راحت پہنچانے کا حکم دے دیا ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے حادثے پرانتہائی افسوس کا اظہارکیا اوراس کی جانچ کے عدالتی احکامات دے دیئے ہیں۔
وزیراعلیٰ روپانی نے اس دوران کہا کہ میں حادثے میں مارے گئے لوگوں کی حکومت کے ساتھ ہوں، زخمی ہوئے بچوں کو جلد ہی صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کو چارلاکھ روپئے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ اربن ڈیولیمپنٹ ڈپارٹمنٹ کو بھی عمارت کی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
سورت میں کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی ہونے سے 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع وقت پر دے دی گئی تھی، لیکن فائربریگیڈ کی ٹیم وقت پرنہیں پہنچ سکی ۔ مقامی لوگ بھی سیڑھیوں کےذریعہ عمارت میں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے نظرآئے۔
زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جائے حادثہ پر متعدد ایمرجنسی وینوں کو دیکھا گیا ۔ ادھر نواساری سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سی پی پٹیل نے کہا ہے کہ جو لوگ بھی اس حادثہ کیلئے ذمہ دار پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
  عمارت میں آگ لگنے کے بعد چھلانگ لگاتے ہوئے بچے۔ نوٹ: حادثہ خطرناک تھا اورکچھ فوٹو اورویڈیو آپ کوپریشان کرسکتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد آگ پرآخرکارقابو پالیا گیا ہے اوراب عمارت میں دیکھا جارہا ہے کہ کوئی اورتونہیں پھنسا رہ گیا ہے۔ فائربریگیڈ کے ملازمین اورپولیس موقع پرجانچ کررہی ہیں۔ فی الحال آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کوچنگ سینٹرمیں 30 سے زیادہ بچے موجود تھے۔