نئی دہلی/ ۔۔صدائے وقت /ذرائع۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
خلیج بنگال سے اٹھنے والے طوفان " فینی " نے اب خوفناک شکل اختیار کر لیا ہے اور آئندہ دو دنوں میں یہ طوفان اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات نے اڑیسہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کی ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔اور ساحل سمندری کے نزدیک آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔۔

مچھواروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اندازہ ہے کہ ساحلی علاقوں میں شدید تیز بارش ہوگی اور تقریباً 170 سے 200 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔۔۔ان حالات کا سامنا کرنے کے لئیے آبی افواج، محافظ سمندری جہاز، ہیلی کاپٹر اور این ڈی آر ایف اور دیگر راحت کام کی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔اور بری و ہوائی افواج کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔
اس کے اثرات ریاست اتر پردیش میں بھی پڑنے کے امکانات ہیں ۔موسمیات کے ڈاریکٹر کے مطابق 3 مئی کو ریاست کے مشرقی حصے میں آندھی اور ہلکی بارش کے آثار ہیں۔4 مئی کو پورے صوبے میں آندھی و بارش ہو سکتی ہے۔راجدھانی لکھنئو اور آس پاس کے علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہییں
اس موقع پر کسانوں کو خاص طور پر صلاح دی گئی ہے کہ فصلوں کو کھیتوں ، کھلیانوں اور کھلی جگیوں پر نہ چھوڑیں۔اس سے نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔