Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 25, 2019

سورت۔آگ حادثے پر ایس ڈی پی آئی کا اظہار غم۔۔۔اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ۔

احمد آباد۔۔۔ گجرات۔۔۔۔۔صدائے وقت/ پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
گجرات کے سورت شہر میں ایک کثیر منزلہ  تجارتی عمارت میں شدید آتشزدگی کے سبب 20 افراد جاں بحق ہو گئے ۔جس میں طلباء کی تعداد زیادہ تھی۔زیادہ تر کی موت گھبراہٹ میں تیسری و چوتھی منزل سے کودنے کیوجہ سے ہوئی۔آتشزدگی کیوجہ شارٹ سرکٹ کو مانا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ دمکل کی گاڑیا آگ لگنے کے نصف گھنٹہ بعد پہنچیں۔اور اسوقت ان کے پاس ضروری ساز و سامان بھی نہیں تھا۔جس سے کہ آگ میں پھنسے طلباء کو باہر نکالا جا سکے۔جس وقت بچے عمارت سے چھلانگ لگا رہے تھے اس وقت دمکل سامنے کھڑی تھی لیکن ان کی سیڑھیاں اوپری منزل تک نہیں ہہنچ پا رہی تھیں۔


سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی گجرات برانچ نے اس حادثے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں ریاستی صدر عبد الحمید انصاری نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔اسی کے ساتھ مہلوکین کے ورثاء/ اہل خانہ کو مناسب معاوضہ و زخمیوں کو اچھے علاج کی مانگ کی ہے۔