Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

فلسطین کا ایک دن!!!


(ایک فلسطینی ویڈیو کا آزادترجمہ)۔
عمران عاکف خان،نٸی دہلی۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہمنا،رانیہ اور محمود تین چھوٹے بچے محلے کے چوک میں گلی ڈنڈا کھیل رہے تھے۔ وہیں سے اسراٸیلی آرمی کی ٣٣ ویں بٹالین کے دو فوجی گزرہے تھے۔ معصوم محمود نے جیسے ہی گچی سے گلی اچھالی۔ وہ ایک فوجی کی گردن پر جا لگی۔۔فوجی کسی زہریلے ناگ کی مانند پھنکارا اور شرمناک گالیاں دیتا ہوا ان تینوں معصوموں کی طرف بھاگا۔ اس کے ساتھی نےبھی اس کی تقلید کی۔ معصوم بچوں نے جب یہ دیکھا تو جان بچانے کےلیے بھاگ پڑے۔ پھر جس کا جدھر سینگ سمایا،وہ وہاں جا چھپا۔ مگر محمود کو دشمن نے نگاہوں سے اوجھل نہ ہونے دیا۔ دونوں فوجی اس کے پیچھے اس طرح بھاگ رہے تھے جیسے یوسف کے پیچھے اس کے بھیڑیے صفت بھاٸی بھاگ رہے ہوں۔ محمود چند گلیاں کراس کرتے ہوۓ اپنے گھر میں داخل ہوا،فوجی بھی اس کے پیچھے تھے۔ محمود کی ماں آسیہ نے جب یہ صورت حال دیکھی تو گھبرا گٸی اور شدت جذبات میں"منے"۔۔۔"منے" پکارتےہوۓاسے اپنے سینے سے چمٹا لیا۔

فوجیوں نے جب ایک ساتھ دو شکار دیکھے توسفاکی کے ساتھ ساتھ ان کی ہوسناکی بھی جاگ گٸی۔ انھوں نے بغیر دروازہ بندکیے آسیہ کو مضبوط بازوٶں میں لے کر زمین پر گرادیا۔ننھے محمود نے کچھ جدوجہد کی تو اسے  بندوق کا ایسا ہینڈل ماراکہ وہ چیخ مارتا ہوا ڈھیر ہوگیا۔۔۔۔محمود کی ماں "ارحمنی ارحمنی"چلا رہی تھی مگر سفاک اس کے بدن کا ایک ایک استر اکھیڑ رہے تھے۔آخر آسیہ نے ہاتھ پیر ڈھیلے چھوڑدیے،وہ بے ہوش ہوچکی تھی اور ظالم فوجی اس کے ٹھنڈے گوشت سے اپنی ہوس پوری کررہے تھے۔دوسری طرف محمود روح سے عاری جسم لیے پڑا تھا۔۔۔