Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 18, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔شبلی نیشنل کالج کو نئی تعلیمی سیشن میں ملی بڑی کامیابی۔ایل ایل سمیت کئی اہم کورسیز کو پوروانچل یونیورسٹی نے دی منظوری۔۔۔۔۔۔۔کالج انتظامیہ کا بڑا کارنامہ۔

میں منیجر نہیں ، علامہ نعمانی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے والا خادم ہوں۔
شاہ عالم عرف گڈو جمالی۔۔۔۔منیجر شبلی نیشنل پی جی کالج۔
صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔۔۔۔شبلی نیشنل کالج کے منیجر اور ان کی مجلس انتظامیہ کی بے پناہ کوششوں کے نتیجہ میں شبلی کالج نے اپنی ترقی کے منازل میں لمبی چھلانگ لگانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔۔آئیندہ تعلیمی سیشن 2019/ 20 سے کالج کے شعبہ قانون میں ایل ایل ایم، آرٹس کے شعبہ سے سیاسات(پولیٹیکل سائنس)۔ملیٹری سائنس، معاشیات (اکونامک) اور تعلیم (ایجوکیشن) کے مضامین میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم کی اجازت پوروانچل یونیورسٹی نے دے دی ہے۔ساتھ ہی عربی مضمون میں ماسٹر ڈگری کی بھی اجازت ملی ہے۔
شبلی کالج اعظم گڑھ مشرقی یوپی کا ایک اہم ادارہ ہے ۔اپنے قیام کے اول روز سے ہی کالج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔لیکن گزشتہ کچھ سالوں کے دوران انتظامی چقلیش کے نتیجے میں کالج کی ترقی کو بریک لگ گیا تھا ۔
شبلی کالج کا ایک منظر

گزشتہ دسمبر 2017 میں کالج کی انتظامیہ کمیٹی کا نئیے سرے سے الیکشن ہوا اور گڈو جمالی منیجر بنے۔نئی انتظامیہ کمیٹی نے کالج کی فلاح و ترقی کو کوششیں شروع کیں ۔اور گزشتہ سال بایوٹکنالوجی، انڈسٹریل کمیسٹری سمیت دیگر ٹیکنکل کورسز و شعبہ تاریخ میں ایم اے کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت ملی۔
اس کے علاوہ گزشتہ 15 سالوں میں پہلی بار کچھ اہم تقرریاں بھی عمل میں آئیں۔
اس سلسلے میں گڈو جمالی نے کہا کہ میں منیجر نہیں بلکہ ایک خادم ہوں اور شبلی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر تک پہنچانے کی کوشش کروں گا ۔اس کے لئیے جو کچھ بھی کرنا ہوگا یا کر سکوں گا کیا 
منیجر شبلی کالج۔شاہ عالم گڈو جمالی
جائے گا۔

واضح ہو کہ کالج کے منیجر شاہ عالم گڈو جمالی ایک بزمین و سیاست داں ہونے کے ساتھ قومی ہمدردی کے جذبے سے لبریز ہیں۔۔اعظم گڑھ کی مبارک پور اسمبلی سیٹ سے دوسری بار ایم ایل اے ہیں۔