Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 26, 2019

مولانا محمود مدنی نے دی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد۔!!


نئی دہلی، صدائے وقت۔ 26 مئی (پریس ریلیز)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک  مکتوب روانہ کرتے ہوئے  ان کی دوسری بار انتخابی جیت پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم، صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے! ۔
مولانا مدنی نے اپنے مکتوب میں ہفتہ کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں وزیر اعظم کی طرف سے اقلیتوں سے متعلق  بیان اور اظہار عزم کو بہت ہی بروقت  اور خوش آئند بتایا ہے اور  کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس پر پوری  سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا.
مولانا مدنی کی تحریر کردہ مکتوب کا اقتباس :
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  

“جناب والا کی دوسری بار انتخابی جیت پر جمعیت علماء اے ہند اور اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں. آپ کی بھاری اکثریت سے جیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام آپ کی ترقی کے ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ آپ ملک کو ترقی، امن اور خوشحالی کی اعلی سے اعلی منزل تک لے جائیں گے. مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی پالیسی “سب کا ساتھ سب کی ترقی” جو کہ آپ کی جیت کا سب سے اہم وجہ ہے آپ کے ذریعہ پیش کئے گئے  خوابوں کو جلد شرمندہ تعبیر کرے گی. آپ کا حالیہ بیان جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ اقلیتوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنے کے بجائے ان کی تعلیم، صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ  دیں گے۔ بہت ہی بروقت خوش آیند ہے اور ہمیں پوری امید ہے  کہ اسے پوری سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot