Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

پولیس لاک اپ سے فرار ملزم گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
گزشتہ دنوں برسٹھی تھانے کے لاک اپ سے فرار ہوئے آبروریزی،چوری کا ہسٹری شیٹر ملزم کے معاملے میں پولیس نے پوری مستعدی دکھاتے ہوئے بدھ کے روز گرفتار کر لیا۔اس معاملے میں پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ قائم کرایا گیا ہے۔مفرور ملزم کی گرفتاری ہونے کے بعد محکمہ کے افسران نے راحت کی سانس لی۔

واضع ہو کہ اتوار کی شب چوری کے منصوبے سے ایک گھر میں گھسے تھانے کے ہسٹری شیٹر بدمعاش ونود یادو ولد مکند لال ساکن بریٹھی تھانہ برسٹھی کو پولیس نے گرفتارکر تھانے کے لاک اپ میں ہتھکڑی لگا کر بند کیا تھا جس کا چالان پیر کے روز ہونا تھا لیکن پیر کی الصبح ہی بدمعاش نے کسی طرح سے ہاتھ میں لگی ہتھ کڑی کو کاٹ کر فرار ہو گیا تھا۔تھانے کے لاک اپ سے ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی پورے محکمہ میں کھلبلی مچ گئی اور آنا فاناً میں ٹیم تشکیل کر مفرور ملزم کی گرفتاری مہم شروع کی گئی۔اس معاملے میں پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر تھانے کے دو اہلکاروں رام ولاس چوبے اور بنش راج گوتم کے خلاف مقدمہ قائم کرایا گیا۔ادھر سرگرم پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم کو اس کے گاؤں سے ہی اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کہیں فرار ہونے کی فراق میں جا رہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ کی دفعہ میں اضافہ کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔