Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 1, 2019

جونپور۔۔چھیڑخانی کر رہے دبنگوں کی مخالفت کرنے پر اہل خانہ کی پٹائی۔۔۔حالت نازک۔۔مقدمہ درج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سریری تھانہ حلقہ کے ملیتھو گاؤں رہائشی مدن مراری گری ولدلالتا گری نے گزشتہ روز دیر شام کو تھانہ میں تحریر دے کر الزام لگایا ہے کی منگل کے روز دیر شام کو ان کی بھتیجی سویتا اور انامکا گری شام کو اپنے گھر پر اکیلی بیٹھی ہوئی تھیں انہیں تنہا دیکھ کر گاؤں کے ہی ارپت گری ولد کملاشنکر اور سندیپ گری ولد بھلن گھر پر پہنچ کر اس کی بھتیجیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کر نے لگے۔بھتیجیوں کے ذریعہ جب چھیڑخانی کی مخالفت کر شور مچایا جانے لگا تو میرے والد لالتا گری، پرملا گری، شویتا گری، چھوٹیلال وغیرہ پہنچ کر مخالفت کرنے لگے تو ملزمان مارپیٹ کرنے لگے۔شور سن کر ملزمان کے گھر کے دیپک، سندیپ، بھانو اور دنیش بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لوہے کی راڈ لاٹھی ڈنڈے سے جم کر پٹائی کر دیا۔ جس سے متاثر اہل خانہ لہولہان ہوکر گر پڑے وہی ملزم نوجوان گالی دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔کسی طرح سے گاؤں کے چند لوگوں نے سری پولیس کو معاملے کی اطلاع دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو پرائیوٹ اسپتا ل پہنچایا جہاں پر لالتا گری، پرملا گری، شویتا اور چھوٹیلال کو شدید چوٹ آنے کی وجہ سے انہیں بی ایچ یو کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کی حالت اب بھی نازک بنی ہو ئی ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر ارپت، سندیپ، دیپک،سندیپ، بھانو اور دنیش کے خلاف کئی سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔ اس ضمن میں تھانہ انچارج سریری بھیا شیوپرساد سنگھ نے بتایا کی متاثرہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔