Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

ٹریکٹر کی چپیٹ میں آنے سے دو ایک کی موت ایک زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے باراکلاں جوگیانہ محلے کے قریب تیز رفطار ٹریکٹر نے سڑک کنارے کھڑے ہوئے بات کر رہے دو طالب علموں کو اپنی میں لے لیا۔حادثہ میں دونوں طالب علم شدید زخمی ہو گئے جس میں ایک کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔طالب علم کی موت کی خبر سنتے ہی مشتعل لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگا دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈرائیور سمیت ٹریکٹر کو قبضہ میں لیکر تھانے لاکر کاروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ رہائشی ارمان 14ولد ریاض اپنے رشتہ دار رہبر 15ولد دانش کے ساتھ محلے کے مذکورہ موڑ کے قریب کھرا ہو کر بات کر رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ باراں کلاں کی جانب سے ایک تیز رفطار ٹریکٹر قصبہ کی طرف آرہا تھا جو موڑ پر تیز رفطار سے موڑنے لگا اور دونوں طالب علموں کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہونے لگا۔حادثہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ارمان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ادھر زخمی کی موت کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگادیا۔نصف گھنٹے کی جام سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔جام کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج جگدیش کشواہا موقع پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کوحراست میں لیتے ہوئے ٹریکٹر کو قبضہ میں لیکر تھانے لاکر ضروری کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔