Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

نا معلوم ٹرک نے بائیک سوار کو ماری ٹکر۔۔۔۔ایک ہلاک دوسرا شدید زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے کوئری ڈیہا بازار میں شاہ گنج۔جونپور شاہراہ پر بدھ کی الصبح تیز رفطار نامعلوم ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا جس کے سبب میں ایک کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے اسیتھا گاؤں رہائشی راج کمار26اپنے دوست سلطان پور ضلع کے اکھنڈنگر رہائشی انکت موریہ29کے ساتھ موٹرسائیکل سے کسی کام کے سلسلے سے جونپور شہر کی طرف آرہا تھا۔بتاتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار دونوں نوجوان جیسے ہی مذکورہ بازار میں پہنچے پیچھے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے دونوں کو اپنی زد میں لے لیا اور فرار ہو گئی۔حادثہ میں راج کمار کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ساتھی انکت موریہ شدید زخمی ہو گیا۔راہگیروں نے واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں سمیت پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمی کو ایمبولنس کی مدد سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے معاملے میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔