محمدطاہرمدنی/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مولانا محمد فاروق خان (سلطانپور) نے ہندی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کیا اور ہندی داں افراد تک قرآن کا پیغام پہنچایا، یہ انتہائی قابل قدر خدمت ہے. اسلامی تعلیمات کے تعارف پر ان کی بہت ساری ہندی میں کتابیں ہیں جن کی اشاعت اسلامی ساہتیہ پرکاش اور مدھر سندیش سنگم سے ہوئی ہے.
ملک کے عام باشندوں تک اسلام کا پیغام ان کی اپنی زبان میں پہونچانا ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا تقاضا ہے کہ ہندی اور علاقائی زبانوں میں تعارف اسلام کی کتابوں کی اشاعت بڑے پیمانے پر ہو. جماعت اسلامی ہند کی خدمات اس میدان میں لائق ستائش ہیں. دوسری جماعتیں بھی اس جانب توجہ دے رہی ہیں. اس محاذ پر پوری توجہ درکار ہے.
اللہ سے دعا ہے کہ مولانا محمد فاروق خان
( سلطانپور۔یوپی) کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و
عافیت سے نوازے. آمین
![]() |
مولانا فاروق خان |