Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

نامعلوم کار کی ٹکر سے ضعیف کی موت۔۔۔۔غصائے عوام نے لگایا جام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سجان گنج روڈ پر واقع روزی گاؤں کے قریب نامعلوم کار کی زد میں آنے سے سائیکل سوار ایک ضعیف کی موت ہو گئی۔ضعیف کی موت کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور لاش کو شاہراہ پر رکھ کر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع پر پہنچی پولیس کافی مشقت کے بعد جام ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی پارسناتھ سنگھ 60بدھ کے روز سائیکل لیکر کسی کام سے بازار جار ہے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ پر پہنچے پیچھے سے آرہی تیز رفطار نا معلوم کار نے ضعیف کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں ضعیف شدید زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگ علاج کیلئے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ضعیف کی موت کی خبر ملتے ہی لواحقین مشتعل ہو گئے اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر شاہراہ پر لاش رکھ کر جام لگادیا۔شاہراہ پر جام لگنے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطارلگ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد جام کو ختم کراتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔