Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

گلا ریت کر قتل کی گئی لاش کی شناخت، معاملہ معاشقے سے متعلق۔۔۔۔نامزد مقدمہ۔۔۔لڑکی بھی گھر سے فرار۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ صدائے وقت۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد روڈ پر واقع بینکرس قالونی کے قریب گزشتہ5مئی کو گلا ریت پر قتل کر پھینکی گئی نوجوان کی لاش کی شناخت کے بعد مقتول کے دادا کی تحریر پر پولیس نے ایک نامزد سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر پولیس تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔قتل سہ رخی معاشقہ کی وجہ سے کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق قصبہ کے فیض آباد روڈ پر واقع مذکورہ قالونی کے قریب گلا ریت کر قتل کرکے پھینکی گئی ایک نوجوان کی لاش گزشتہ 5 مئی کو ملی تھی۔ کوتوالی پولیس نے پنچنامہ کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا۔معاملے میں اگلے روز لاش کی شناخت قصبہ کے بھادی محلہ رہائشی مہدی حسن کے پوتے فرحان احمد خان (24) کے طور پر ہوئی۔ اہل خانہ کے شناخت کے بعد پولیس نے تحقیقات کو آگے بڑھایا جس میں علاقے کے کوڑیاں گاؤں رہائشی ایک لڑکی سے مقتول کے معاشقہ کی بات روشنی میں آئی۔پولیس زرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ لڑکی سے مقتول فرحان کے ایک ساتھی کا تعلق پہلے سے تھا اور فرحان اس کے ساتھ لڑکی کے پاس جاتا تھا بعد میں لڑکی فرحان کے قریب ہو گئی جس کو لیکر دونوں نوجوان میں تکرار ہوئی تھی۔پولیس نے معاملے میں تحریر کی بنیاد پر انکت عرف آکاش موریہ رہائشی نئی آبادی و ایک دیگر کے خلاف مقدمہ قائم کر ایک ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ادھر تفتیش شروع ہوتے ہی لڑکی بھی گھر سے فرار ہونی بتائی جا رہی ہے۔