Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

شاہی پیلیس مئو آئمہ میں ختم قرآن کریم کے موقع پر مفتی فضل الرحمٰن الہ آبادی کا خطاب۔


22 مئی، مئوآئمہ، الہ آبادو/پریاگ راج/بذریعےنماٸندہ
________صداۓوقت________
قرآن مکمل دستور حیات ہےجو زندگی سے لے کر موت تک انسانوں کی رہنمائی  کرتاہے، مذکورہ خیالات کااظہار مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ سے متصل شاہی پیلیس  میں تراویح میں قرآن کریم کے دور کی تکمیل کی مجلس میں کیا، انہوں نے کہا، یقینا قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے پابندی کے ساتھ تراویح کی نماز ادا کی، ان کے نامہ اعمال میں بیشمار نیکیوں کااضافہ ہوگا، قرآن کا ہم پر یہ حق ہے کہ ہم قرآن کو صحیح انداز میں پڑھیں، آج ہماری پستی اور ذلت کی اہم وجہ یہی ہیے کہ ہم تعلیمات قرآن سے دور ہوگئے ہیں، قرآن سے ہمارا رشتہ کمزور ہوگیاہ
ے، ہم  دوسرے علوم فنون سیکھنے میں خوب محنت اورروپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں، لیکن افسوس کبھی ہمیں یہ فکر دامن گیر نہیں ہوتی کہ ہمارا رب  ہم سے کیاکہہ رہاہے۔  ہمارے ایمان کے اندر تازگی تبھی پیداہوگی جب ہم قرآن کوسمجھیں گے،انہوں نے کہا، آج قرآن کی تلاوت کاہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا جبکہ قرآن میں ایمان والے بندوں کے صفات یہ بیان کئے گئے ہیں کہ قرآن کی تلاوت سن ان کے قلوب کانپ جاتے ہیں، اور ایمان کی زیادتی کاسبب ہوتاہے، غورطلب ہے کہ حافظ محمد شاداب نے تراویح میں قرآن کی تکمیل کیا،  حافظ محمد شاداب، محمد طارق ماسٹر، محمد کیف، محمد معاذ،  اور کثیر تعداد میں  لوگ موجود رتھے!