Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

جونپور۔۔۔بیت الخلاء کی رقم پانے کے بعد نہیں بنی۔۔۔ای او نے مقدمہ درج کرنے کی کی سفارش۔

جون پور۔۔۔ اتر پردیش۔۔۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صاف بھارت منصوبہ بندی کے تحت پہلی قسط پاکر بھی بیت الخلاء کی تعمیر نہ کرنے پر کھیتاسرائے قصبہ میں 28 لوگوں پر قانونی کاروائی کے لئے نگر پنچایت کے ایگزیکٹیو افسر امت کمار نے تھانہ انچارج کو خط لکھا ہے۔

اطلاع کے مطابق نگر پنچایت میں صاف بھارت منصوبہ بندی کے تحت 13 وارڈوں میں 855 بیت الخلاء کی تعمیر ہونا تھا جس میں 680 بیت الخلا کی تعمیر مکمل ہو چکا ہے جبکہ175 ابھی بھی نامکمل ہیں۔ ان میں سے 28 لوگو ں نے پہلی قسط 4 ہزاراکاؤنٹ میں پہنچنے کے باوجود ابھی تک بیت الخلاء تعمیر شروع ہی نہیں کیا ہے۔ ایگزیکٹیو افسرامت کمار نے بتایا کہ یہ لوگ نہ تو بیت الخلاء کی تعمیر کرا رہے ہیں اور نہ ہی پیسہ واپس کر رہے ہیں۔ان 28 لوگوں کے خلاف نگر پنچایت انتظامیہ نے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں قانونی کاروائی کے لئے خط لکھا ہے۔ ادھر اس انچارج انسپکٹر جگدیش کشواہا نے بتایا کہ اس وقت انہیں نگر پنچایت کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔چار ماہ پہلے ایگزیکٹیو افسر امت کمار ضرور اس معاملے کو تھانے لائے تھے اس وقت ایسے لوگو ں کو بلا کر انتباہ دی گئی تھی کہ وہ بیت الخلاء کی تعمیر نہیں کراتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔