Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

جونپور لوک سبھا کے آزاد امید وار نے زہرا کوچنگ سینٹر میں کی نئے کپڑوں کی تقسیم۔!

جون پور اتر پردیش۔ (صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جونپور صدر لوک سبھا سیٹ سے امیدوار سماجی کارکن اشوک سنگھ انتخاب کے نتائج کی فکر سے بے خبر ہوکر سماج کی خدمت شروع کر دی ہے۔ مسٹر سنگھ نے شہر کے بدلاپور پڑاؤ واقع یتیم بچوں کے لئے چلائے جا رہے مفت زہرا کوچنگ سینٹر میں پہنچ کر غریب بچوں کو نئے کپڑے دیے جس سے وہ اپنی عید خوشی خوشی منا سکے۔امیدوار کی سماجی خدمات کی لوگوں نے تعریف کی۔
اطلاع کے مطابق بدلاپور پڑاؤ واقع زہرا کوچنگ سینٹر میں 6 حقیقی بہنوں کی جانب سے یتیم اور غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ کاپی کتابیں اور دیگر مواد ان کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس کوچنگ سینٹر میں 75 یتیم بچے پڑھتے ہیں۔یہ بچے عید کی خوشیاں منا سکے، اس کے لئے کوچنگ آپریٹر رضیہ سلطان نے سماجی کارکن اشوک سنگھ کو اس بات سے آگاہ کیا۔مسٹر سنگھ نے فورا کوچنگ سینٹر پہنچ کر تمام یتیم بچوں کو نئے کپڑے تقسیم کئے۔سماجی کارکن اشوک سنگھ نے اس موقع پر اس موقع پر کہا کہ یہ غریب بچے نئے کپڑے سے بہت خوش ہیں جو میری زندگی میں کافی اہمیت رکھتاہے۔انھوں نے چنگ مرکز کے ذریعہ غریب بچوں کو مفت تعلیم کی بھی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بچوں کو ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر رضیہ سلطان، رخسار خان، فرحد، ریشما، نکہت، چندہ، سیما، سیف، مونی اور سلیم سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔