Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 24, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں / صدائے وقت۔

25/05/2019
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
27 مسلم امیدوار جیت کر پارلیمنٹ پہونچے

2019 کے عام انتخابات میں کل 27 امیدوارں نے جیت حاصل کی ہے جس میں سب سے زیادہ اترپریش اور مغربی بنگال سے مسلم امیدوار پارلیمنٹ پہونچ رہے ہیں مسلم امیدواروں تین خواتین بھی ہیں واضح ہوکہ 2014 میں کل 23 مسلم امیدوارں نے جیت حاصل کی تھی جو اس بار بڑھ کر 27 پہونچ گٸ ہے
----------------------------------------
آگ سے 20 طالب علم ہلاک

سورت شہر کے سرتھانہ علاقہ میں جمعہ کو ایک کوچنگ سینٹر میں زبردست آگ لگ گٸ جس سے 20 طالب علموں کی موت ہوگٸ آگ اس قدر خوفناک تھی کی بلڈنگ سے لوگوں کود بھی گۓ ، فاٸر بریگیڈ کی 21 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گا ، گجرات وزیر اعلی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے
----------------------------------------
نریندر مودی نےروایتی استعفی سونپا

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کو جمعہ کی شام اپنا استعفی سونپ دیا جسے صدر نے فورا قبول کرلیا اور ان سے نٸ حکومت کی تشکیل تک کام کار گزار وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے کی درخواست کی
----------------------------------------
اپوزیشن پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا مودی نے

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی پارٹی کے عام انتخابات میں شاندار فتح حاصل کرنے کے پر مبارکباداور نیک تمناٶں کے لۓ کانگریس صدر راہل گاندھی اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے ،
----------------------------------------
وی وی پیٹس اور ای وی ایم میں فرق ، نتیجہ روکا گیا
واضح ہوکہ وشاکھا پٹنم پٹنم شمالی اسمبلی حلقہ کے نتاٸج 42 پولنگ بوتھس میں وی وی پیٹس اور ای وی ایم میں فرق پایا گیا جس کے بعد اس سیٹ کا نتیجہ روک دیا گیا اس معاملے کو حتمی فیصلہ کے کۓ مرکزی الیکشن کمیشن سے رجوع کردیا گیا ہے