Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

جونپور۔۔تیز رفتار کار نے ماں بیٹی کو کچلا۔دونوں کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے برچولی گاؤں میں مچھلی شہر۔بدلاپور شاہراہ پر تیز رفطارکار نے راشن لینے جا رہی ماں بیٹی کو کچل دیا جس کے سبب میں ماں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمی بیٹی کی اسپتال جاتے وقت راستہ میں موت ہو گئی۔ماں،بیٹی کی موت کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور لاشوں کو شاہراہ پر رکھ کر جام لگادیا۔جام کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس مشتعل ہجوم کو کافی مشقت کے بعد سمجھاتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی ہیراوتی 45اپنی 18سالہ بیٹی نیتو کے ساتھ گاؤں کے کوٹے دار بابا تیواری کے یہاں راشن لینے جا رہی تھی۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی ماں بیٹی شاہراہ پر پہنچے پیچھے سے آرہی تیز رفطار کار نے دونوں کو زد میں لے لیا اور بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی۔حادثہ میں ہیراوتی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمی بیٹی کی علاج کیلئے ضلع اسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔دونوں کی موت کی خبر سنتے ہی گاؤں کے لوگ مشتعل ہو گئے اور لاشوں کو شاہراہ پر رکھ جام لگادیا۔اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج اجے کمار شریواستو مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور گھنٹوں کی مشقت کے بعد کاروائی کے ساتھ کنبہ کے ممبران کو مالی امدار کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔لاشوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں 

مصروف ہو گئی ہے۔