Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 25, 2019

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ۔۔۔۔۔راہل گاندھی نے کی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ کی پیشکش۔۔۔۔۔ورکنگ کمیٹی نے ماننے سے کیا انکار۔

نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت / نمائندہ/ 25 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پارلیمانی الیکشن میں زبردست شکست کے بعد آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔۔۔کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے شکست کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کی پیش کش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے راہل گاندھی کی پیشکش کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان سے عہدہ پر بنے رہنے کی اپیل کی ہے۔۔۔امید ہے کہ ورکنگ کمیٹی کے اراکین راہل گاندھی کو منانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔راہل کو من موہن سنگھ اور سونیا گاندھی نے بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے۔۔الیکشن میں ہار جیت لگی رہتی ہے۔
کانگریس پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔کئی ریاستوں کے صدور نے استعفیٰ دے دیا ہے جس میں یوپی کے ریاستی صدر راج ببر بھی شامل ہیں۔